سہ ماہی ادبیات اطفال

پاکستان سے شائع ہونے والا بچوں کا ارد ورسالہ

سہ ماہی ادبیات اطفال پاکستان سے شائع ہونے والا، بچوں کا ایک رسالہ ہے، جس میں کہانیاں اور نظمیں شامل ہوتی ہیں۔ اس کا پہلا شمارہ اپریل 2017ء میں منظر عام پر آیا۔ ادبیات اطفال میں بچوں کے ممتاز لکھاریوں کی طبع زاد تخلیقات کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی زبانوں میں بچوں کے لیے لکھے جانے والے ادب کے تراجم بھی شامل اشاعت ہوتے ہیں۔ادبیات اطفال اس وقت، پاکستان میں سرکاری سرپرستی میں چھپنے والا بچوں کا واحد ادبی جریدہ ہے۔ اس کے مدیران میں اختر رضا سلیمی اور محمد ریاض عادل شامل ہیں۔

'
مدیراختر رضا سلیمی، محمد ریاض عادل
زمرہادبِ اطفال
دورانیہسہ ماہی
ناشراکادمی ادبیات
پہلا شمارہاپریل 2017ء (2017ء-04)[1]
ملکپاکستان
مقام اشاعتاسلام آباد، اکادمی ادبیات، پطرس بخاری روڈ، سیکٹر ایچ ایٹ/ون
زباناردو
ویب سائٹباضابطہ ویب گاہ سہ ماہی ادبیات اطفال


حوالہ جات

ترمیم