محمد ریاض عادل
محمد ریاض (پیدائش: 4 جنوری 1975ء، گولڑہ شریف اسلام آباد) ایک پاکستانی پروفیسر، شاعر، مدیر، کالم نگار اور بچوں کے ادیب ہیں۔
محمد ریاض عادل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 جنوری 1975ء (49 سال) گولڑہ شریف ، اسلام آباد |
رہائش | اسلام آباد |
شہریت | پاکستان |
مذہب | اسلام |
مناصب | |
مدیر (1 ) | |
آغاز منصب اپریل 2017 |
|
در | سہ ماہی ادبیات اطفال |
عملی زندگی | |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
پیشہ | مصنف ، پروفیسر ، بچوں کے مصنف ، شاعر ، کالم نگار ، مدیر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، پوٹھوہاری |
ملازمت | رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
تعلیم
ترمیمابتدائی تعلیم گولڑہ شریف سے حاصل کی۔ ابلاغ عامہ میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ان دنوں بین الاقوامی جامعہ رفاہ، اسلام آباد میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
ادبی زندگی
ترمیمریاض عادل اکادمی ادبیات پاکستان کے مجلے سہ ماہی ادبیات اطفال کے معاون مدیر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔ بچوں کے لیے آپ کی لکھی گئی کتاب "دوسری دفعہ کا ذکر ہے" اور مرتب کی گئی دو کتب "منتخب کہانیاں" اور "ایک ملک ایک کہانی" نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان سے شائع ہو چکی ہیں۔آپ دائرہ علم و ادب پاکستان کے شعبہ اطفال کے صدر بھی ہیں۔
شاعری
ترمیمشروع میں بچوں کے معروف رسائل میں نظمیں لکھیں۔ ان کی غزل میں روایت کے رچاؤ اور جدت کے بہاؤ کا حسین امتزاج ملتا ہے۔ اپنی زمین سے جڑت، محبت اور اس کی خاطر آخری سانس تک ڈٹ جانے کا جذبہ ان کی شاعری کا اہم جزو ہے۔ وہ ماضی میں جینے کی رویت ترک کرکے مستقبل کو بہتر بنانے کے نظریے کے حامی ہیں۔ ان کے ہاں مصرعے کی بنت جس عمدگی سے ملتی ہے وہ انھیں اپنے ہم عصروں میں ممتاز کرتی ہے۔[1] مطالعے کے شوق کی بدولت، کتاب سے دوستی اور ادب سے متعارف ہوئے اور زمانہ طالب علمی ہی سے بچوں کے لیے شعری و نثری ادب تخلیق کرنا شروع کیا۔ پاکستان بھر سے چھپنے والے اہم ادبی مجلوں میں آپ کی تخلیقات شائع ہو کر اہل ذوق سے داد و تحسین وصول کرچکی ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ پاکستان میں اُردو غزل تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ(خاور اعجاز)، 2022، اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد، ص 385