سیاہ فام نسائیت ایک ایسا مکتب فکر ہے جو کہتا ہے جنسیت، طبقاتی جبر، جنسی شناخت اور نسلی تعصب پیچیدہ انداز میں آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔[1][2][3] جس انداز میں یہ تصورات ایک دوسرے سے متعلق ہیں وہ انٹر سیکشنلی کہلاتا ہے۔[4] یہ اصطلاح قانونی دانشور کمبرلے کرنشا نے 1989ء میں پیش کی۔ اس نے اپنے کام میں سیاہ فام نسائیت پر بحث کی، جس میں یہ یہ دلائل دیے کہ ایک سیاہ فام خاتون ہونے کا تجربہ محض سیاہ فام یا عورت ہو کر نہیں سمجھا جا سکتا۔[5][6] اس کی بجائے ہر تصور کو آزادی سے دیکھنا چائیے بشمول ان رابطوں کے جو مسلسل ایک دوسرے کو مضبوط بناتے ہیں۔ نسائیت اپنے مرکز میں جنسی جبر کے خاتمے کے لیے ایک بنیاد پرستانہ سیاسی تحریک ہے۔ سیاہ فام نسائیت 1960ء میں سول رائیٹس موومنٹ کی جنسیت اور نسائیت کی نسل پرستی کے رد عمل میں مقبول ہوئی۔ 1970ء سے 1980ء کی دہائیوں میں، سیاہ فام نسائیت پسندوں نے مختلف گروہوں بنائے جو سیاہ فام قومیت پرستی، ہم جنس پرست آزادی اور نسائیت کی دوسری لہر میں سیاہ فام عورتوں کے کردار سے متعلق تھے۔ سیاہ فام نسائیت کے رہنما یہ دلائل دیتے ہیں کہ سیاہ فام عورتیں طاقت کے ڈھانچوں کے اندر بنیادی طور پر سفید فام عورتوں سے مختلف حالت میں ہیں۔ سیاہ فام نسائیت کے فرق نے سفید فام نسائیت کی اصطلاح بھی پیدا کی، جو ان نسائیت پسندوں پر تنقید کرتی ہے جو انقطاع کے اہم مسائل کو اہم نہیں سمجھتے۔ سیاہ فام نسائیت کے ناقدین کہتے ہیں کہ نسلی تقسیم نے مجموعی طور پر نسائیت کی تحریک کو کمزور کیا ہے۔[7]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. How we get free : Black feminism and the Combahee River Collective۔ Taylor, Keeanga-Yamahtta.۔ Chicago, Illinois۔ 2017۔ ISBN 978-1-60846-855-3۔ OCLC 975027867 
  2. Jennifer Kelly (2003) [2000]۔ "Black feminist consciousness"۔ $1 میں Lorraine Code۔ Encyclopedia of feminist theories۔ Abingdon and New York: Routledge۔ صفحہ: 56–57۔ ISBN 978-0-415-13274-9۔ OCLC 43060471 
  3. Patricia Hill Collins۔ "Defining Black Feminist Thought"۔ feministezine.com۔ The Feminist EZine۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی، 2007 
  4. "Monthly Review | A Black Feminist Statement"۔ Monthly Review (بزبان انگریزی)۔ 2019-01-01۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2020 
  5. Kimberley Crenshaw (جنوری 1, 1989)۔ "Demarginalizing the Intersection of Race and Sex: A Black Feminist Critique of Antidiscrimination Doctrine, Feminist Theory and Antiracist Politics"۔ The University of Chicago Legal Forum۔ 140: 139–167 
  6. "Intersectionality: The Double Bind of Race and Gender" (PDF)۔ 18 جنوری 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مارچ 2021 
  7. Lemieux Jamilah (مارچ 3, 2014)۔ "Black Feminism Goes Viral"۔ Ebony۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 12, 2015