سید امین اشرف[1][2][3][4][5][6][7][8] ایک مشہور اردو غزل شاعر اور نقاد تھے۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جس کے لیے انھوں نے سیروگنی نیدو کی شاعری کو موضوع بنایا۔ انھوں نے اپنی شاعری کے تین مجموعے اور تنقیدی مضامین کا مجموعہ ایک کتاب کی شکل میں تیار کیا۔ ان کی شاعری کی خدمات پر انھیں بہت سے اکیڈمک ایوارڈز ملے اور بہت سے مضامین ان کی شاعری کی مدح سرائی میں لکھے گئے۔ 7 فروری 2013ء (بمطابق 25 ربیع الاول 1434 ہجری) کو علی گڑھ میں دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے پر ان کی وفات ہوئی اور انھیں کچاوچہ شریف میں اشرف جہانگیر سمنانی کے مقبرے کے پاس اپنے والد کی قبر کے ساتھ دفن کیا گیا۔

شاعر، نقاد اور عالم
سید امین اشرف
پیدائش10 جولائی 1930(1930-07-10)
شعبۂ زندگیبھارت
مذہباسلام
کارہائے نماياںاردو غزل، 'اردو ادبی نقاد'

حالات زندگی

ترمیم

سید امین اشرف جنوبی ہندوستان ، مشرقی اترپردیش کے ضلع احمد نگر کے چھوٹے سے قصبے کچاوچہ شریف میں سید گھرانے میں پیدا ہوئے۔ 10 جولائی 1930ء کو کچاوچہ شریف میں پیدا ہونے والے سید امین اشرف اپنے والدین کی پہلی اولاد اور بڑے بیٹے تھے۔ ان کے والد کا نام سید حبیب اشرف تھا۔ امین نے گاؤں کی لائبریری میں لائبریرین کے طور پر کام کیا۔ وہ اپنا زیادہ تر وقت پڑھنے اور غور و فکر کرنے میں گزارتے تھے۔ لکھنؤ کے مدرسہ فرنگی محل میں وہ والد کی رحلت کے باعث اپنی رسمی تعلیم مکمل نہ کر سکے تھے جہاں انھیں داخل کیا گیا تھا۔ اس طرح کم عمری میں ہی ان پر اپنے خاندان کی کفالت کی ذمّہ داری آن پڑی تھی۔ وہ کام سے سیدھا واپس اپنے گھر آ کر اپنی والدہ اور چھوٹے بہن بھائیوں کی دیکھ بھال کیا کرتے تھے۔ لیکن اس کے باوجود انھوں نے اپنی ذاتی دلچسپی کی بنیاد پر بہت سے مضامین میں مہارت حاصل کر لی جس کی وجہ ان کا لائبریرین کے طور پر کام کرنا تھا۔ وہ شاعری بھی کر لیا کرتے اور وراثت سے متعلق مسائل کو بھی حل کر لیتے تھے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. 'Meezan-e-Harf' by حکیم سید ظل الرحمن, Ibn Sina Academy, Aligarh, India (2012)
  2. 'Maarfate Shere Nau' by Shamshur Rahman Faruque, Shabe Khun Publication, Allahabad (2010)
  3. 'Ghazal Tanqeed' by Asloob Ahmad Ansari, Educational Book House, Aligarh (2003)
  4. 'Andaaze' by Asloob Ahmad Ansari, Educational Book House, Aligarh (2003)
  5. 'Raushan Qalam' by Aleem Saba Navedi, Educational Book House , Delhi (2008)
  6. 'Tanqeedo Tafheem' by Qazi Abdur Rahman Hashmi, Kitabi Duniya, Delhi (2011)
  7. 'Naqoosho Afkaro Nazariyaat' by Mohammad Yaseen, Educational Book House, Aligarh (2010)
  8. http://www.bio-bibliography.com/authors/view/1570

بیرونی روابط

ترمیم

(19 Nov 2012–68. Sheri Nashist at the UGC ASC in honour of Dr. Syed Amin. Ashraf)

  • http://www.anindianmuslim.com/2013/05/remembering-syed-amin-ashraf-selection.html
  • Syed Amin Ashraf (2012)، Jaadae Shab (Reprint ایڈیشن)، Educational Book House, Shamshad Market, Aligarh, U.P.، India: Syed Amin Ashraf 
  • Syed Amin Ashraf (2007)، Bahaare Ijaad، Educational Book House, Shamshad Market, Aligarh, India: Syed Amin Ashraf 
  • Syed Amin Ashraf (2011)، Qafase Rang، Educational book House, Shamshad Market, Aligarh, India: Syed Amin Ashraf 
  • Syed Amin Ashraf (2012)، Bargo Baar، Educational Book House, Shamshad Market, Aligarh, U.P.، India: Syed Amin Ashraf