سید حزب اللہ شاہ راشدی
سید علی گوھرشاہ راشدی (اول)پیرپگاڑو دوم کی وفات کے بعد ان کے فرزند سید حزب اللہ شاہ راشدی "المعروف تخت دھنی تخت والے" کو پیر پگاڑو سوم کی حیثیت سے مسند نشین پر مقرر کیا گیا۔
پیدائش
ترمیمآپ 1258ھ میں پیداہوئے۔
تعلیم
ترمیمآپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں پیرگوٹھ میں آخوندمحمدسے حاصل کی۔ اس کے بعدعلامہ حاجی عیسیٰ سے علومِ دینیہ کی تکمیل کی۔
کتب بینی
ترمیماکابر کی طرح آپ کو بھی کتابیں جمع کرنے کا حد سے زیادہ شوق تھا۔ ہندوستاناورایران سے انتہائی خوشخط اور طلائی منقش کتابیں آپ کی دربار میں فروخت کے لیے پیش ہوتیں۔ مہنگے داموں اور گراں قیمتوں سے وہ کتابیں آپ بڑے شوق سے خریدتے تھے۔[1]
شاعری
ترمیمآپ نے شاعری میں بھی طبع آزمائی کی اور اپناتخلص مسکیؔن رکھا۔ آپ کی فارسی شاعری کا مجموعہ ’’دیوان مسکین‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔
وفات
ترمیمسید حزب اللہ شاہ راشدیرحمۃ اللہ 1308ھ میں فوت ہوئے
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تذکرہ مشاہیر سندھ۔ مولانا دین محمد وفائی، جلد 1، صفحہ : 182