سید حسن عسکری عابدی
سید حسن عسکری عابدی معروف پاکستانی شاعر تھے۔
سید حسن عسکری عابدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
نام سیّد حسن عسکری عابدی اور تخلص حسنؔ تھا۔ 7 جولائی 1929ء کو قصبہ ظفر آباد ضلع جون پور (بھارت ) میں پیدا ہوئے۔ انٹر میڈیٹ شبلی کالج اور بی اے الہ آباد یونیورسٹی سے کیا۔ 1948ء کے اواخر میں روزگار کی تلاش میں حسن عابدی کراچی آگئے۔دو دفعہ جیل بھی گئے۔ رہائی کے بعد روزنامہ ’’آفاق‘‘، ’’لیل ونہار‘‘، ہفت روزہ ’اخبار خواتین‘ میں کام کیا۔ آخر میں روزنامہ ’’ڈان ‘‘ سے منسلک تھے۔ 6 ستمبر 2005ء کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ حسن عابدی کی شاعری کا آغاز دور طالب علمی ہی سے ہو گیا تھا۔
تصانیف
ترمیمان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:
- نوشت نے (کلام)
- جریدہ‘ (شعری مجموعہ)،
- کاغد کی کشتی
- شریر کہیں کے(بچوں کے لیے نظموں کا مجموعہ)،
- بھارت کا بحران (ترجمہ)،
- پاکستانی معاشرہ اور عدم رواداری‘،
- فرار ہونا حروف کا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:236