سید دیدار علی شاہ

پاکستانی سنی عالم و مناظر

سید دیدار علی شاہ امام المحدثین ابو محمد کے نام سے اہلسنت و جماعت کے اکابرین میں شمار ہوتے ہیں۔

سید دیدار علی شاہ
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1856ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1935ء (78–79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ سنی
فقہی مسلک حنفی
مکتب فکر بریلوی
اولاد سید محمد احمد قادری ،  ابو البرکات احمد   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ فضل الرحمن گنج مراد آبادی ،  احمد رضا خان   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں دارالعلوم حزب الاحناف   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت ترمیم

11 ربیع الاول 1273ھ بمطابق 1856ء بروز پیر محلہ نواب پورہ، الور میں پیدا ہوئے [1]

تعارف ترمیم

سید دیدار علی شاہ دارالعلوم حزب الاحناف کے بانی خلیفہ و شاگرد شاہ فضل الرحمن گنج مراد آبادی کے اور خلیفہ ہیں امام احمد رضا خان بریلوی کے۔ سید محمد احمد قادری صاحب تفسیر الحسنات اور ابو البرکات سید احمد قادری آپ ہی کے بیٹے تھے۔

تعلیم ترمیم

آپ نے صرف نحو کی ابتدائی کتابیں، الور میں مولانا قمر الدین سے پڑ ہی ، مولانا کرامت اللہ خاں سے دہلی میں درسی کتابوں اور دورہ حدیث کی تکمیل کی، فقہ و منطق کی تحصیل مولانا ارشاد حسین رام پوری سے کی، سند حدیث مولانا احمد علی محدث سہارنپوری اور مولانا شاہ فضل الرحمن گنج مراد آبادی سے حاصل کی، شیخ الاسلام پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی اور مولانا وصی احمد محدث سورتی آپ کے ہم درس تھے۔

آپ سلسلۂ نقشبندیہ میں حضرت مولانا فضل الرحمن گنج مراد آبادی کے مرید اور خلیفہ تھے ، سلسلۂ چشتیہ میں حضرت مولانا سید علی حسین کچھو چھوی اور سلسلۂ قادریہ میں اعلیٰ حضر ت امام احمد رضا بریلوی کے خلیفہ مجاز ہوئے [2]

تصنیفات ترمیم

آپ نے محققانہ تصانیف کا ذخیرہ یادگار چھوڑا ہے ، بعض تصانیف کے نام یہ ہیں :۔

  • 1۔ تفسیر میزان الادیان ( مقدمہ و تفسری سورئہ فاتحہ)
  • 2۔ ہدایۃ الغوی درد دروافض
  • 3۔ رسول الکلام
  • 4۔ تحقیق المسائل
  • 5۔ ہدایۃ الطریق
  • 6۔ سلوک قادریہ
  • 7۔ علامات وہابیہ
  • 8۔ فضائل رمضان
  • 9۔ فضائل شعبان
  • 10۔ الاستغاثۃ من اولیاء اللہ عین استغاثہ من اللہ
  • 11۔ دیوان دیدار علی فارسی
  • 12۔ دیوان دیدار علی اردو

وفات ترمیم

22رجب 1354ھ بمطابق 1935ء کو وفات ہوئی محمدی محلہ اندرون دہلی گیٹ لاہور میں مزار ہے۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. غلام مہر علی مولانا : الیواقیت المہریہ ص ، 117
  2. اقبال احمد فاروقی ، پیرزادہ : تذکرہ علمائے اہل سنت و جماعت لاہور ،ص 628۔
  3. "Introduction Hizbulahnaf :"۔ 23 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2017