فضل الرحمن گنج مراد آبادی

شاہ فضل رحمٰن گنج مراد آبادی[1] اہلسنت کے بڑے بزرگ اور آزادی ہند کے بڑے مجاہد ہیں۔

فضل الرحمن گنج مراد آبادی
معلومات شخصیت
پیدائش 12 اپریل 1793ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سلطنت اودھ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 ستمبر 1895ء (102 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مراد آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ شاہ محمد آفاق دہلوی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام "فضل رحمن" ہے، لفظ "رحمن" میں "الف" و "لام" نہیں ہے کیونکہ اس نام سے "سنہ ولادت" نکلتی ہے یعنی یہ ایک "تاریخی نام" ہے.

ولادت

ترمیم

شاہ فضل رحمٰن گنج مراد آبادی[2] یکم رمضان المبارک بوقت صبح صادق 1208ھ کو اودھ کے علاقے ملانواں میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا اسم مبارک شاہ اہل اللہ بن شیخ فیض اور والدہ بی بی بصیرت تھا جو شاہ عبد الرحمن لکھنوی کے مرید تھے اور گنج مراد آبادی کا نام ‘‘فضل الرحمٰن’’ آپ ہی نے تجویز فرمایا اور اسی سے آپ کی تاریخ ولادت نکلتی ہے [3]

حسب و نسب

ترمیم

شاہ فضل رحمٰن کا سلسلہ نسب 29 واسطوں سے ہوتا ہوا خلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق سے جا ملتا ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق اس دور میں یہ بات مشہور ہو گئی تھی کہ اہل اللہ شاہ کے یہاں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جو رمضان کے مہینے میں دودھ نہیں پیتا۔ اس بات کا اس قدر چرچا ہوا کہ جب کبھی رمضان المبارک کی 29 تاریخ کو مطلع ابر آلود ہوتا تو لوگ آپ کی والدہ کے پاس آکر دریافت کرتے کہ کیا آج آپ کے بچے نے دودھ نوش فرمایا ہے۔ آپ کی والدہ بتاتیں کہ ہاں تو وہ یقین کر لیتے کہ شوال کا چاند ہو گیا۔[4]

تعلیم و تربیت

ترمیم

آپ نے ابتدائی کتب درس نظامی (فقہ، اصول و کلام کا تکملہ وغیرہ) مولانا نور الحق بن مولانا انوار الحق فرنگی علی سے لکھنؤ میں کیا۔ آپ نے فرمایا ”ہم نے ان سے تفسیر بیضاوی و کامل قدوری اور پھر ہدایہ مکمل پڑھیں۔ اس کے بعد دہلی کا سفر اختیار فرمایا۔ جہاں شاہ عبد العزیز محدث دہلوی سے قرآن کریم حرفاً حرفاً صحاح ستہ، موطا امام مالک، موطا امام محمد،مسند امام اعظم،تفسیر قرطبی، دارمی، دار قطنی، معجم کبیر،مستدرک،جامع صغیر، قسطلانی، تفسیر کبیر، تفسیر روح البیان، تفسیر بغوی ،فقہ میں فقہ اکبر، شرح فقہ اکبر کا مکمل درس لیا اور سند فراغت سے سرفراز ہوئے۔ شاہ عبد العزیز محدث دہلوی آپ کو تمام طلبہ سے الگ بعد نمازِ عشاء درس دیا کرتے تھے اور اس درس میں صرف شاہ صاحب کے داماد سید ظہیر الدین شہید کو شرکت کی اجازت تھی۔ ایک روز سید ظہیر الدین شہید نے دورانِ درس شاہ صاحب سے عرض کیا کہ مولانا فضل الرحمن کو سب سے الگ درس دینے میں کیا حکمت ہے تو شاہ صاحب نے فرمایا کہ مولوی فضل رحماں کو سب سے علاحدہ پڑھانے میں یہ راز ہے کہ ”وہ توجہات رسالت سے پڑھتے ہیں۔ ان کو برابر حضوری رسالت حاصل رہنے کو وجہ سے میں بھی یہ پسند کرتا ہوں کہ میری راتیں بھی حضوری رسالت میں حدیث و قرآن خوانی کے ساتھ گزریں“۔ مولوی فضل رحماں کو بفیض مصطفائی و بھی علوم عطا ہو رہے ہیں۔ سب کچھ وہ آنحضرت ﷺ سے پا لیتے ہیں اور پوچھ لیتے ہیں[5]

القابات

ترمیم

قدوة السالکین۔.۔.تاجدارِ طریقت۔.۔.پروانہ شمع رسالت۔،۔ تاجدار علم ومعرفت

بیعت و خلافت

ترمیم

آپ سلسلہ قادریہ نقشبندیہ مجددیہ کے شہر آفاق بزرگ شاہ محمد آفاق دہلوی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سلوک کی تعلیم حاصل کی اور بیعت خلافت سے سرفراز ہوئے۔ آپ کے مرشد نے آپ کو علامہ ابن جزری کی کتاب حصن حصین پڑھائی اور اس کے پڑھنے اور پڑھانے کی اجازت عطا فرمائی۔ شاہ آفاق دہلوی آپ سے بے پناہ محبت فرماتے تھے اوروفات سے پہلے آپ کے مرشد نے آپ کی اقتداء میں نماز ادا فرمائی۔ مرشد کی نظر عنایت دیکھ کر بعض مریدوں نے عرض کیا کہ وہ پہلے سے مرید ہیں لیکن ان پر اتنی نظر عنایت کیوں نہیں جتنی کہ مولوی فضل رحمان پر ہے۔ شاہ آفاق نے جواب دیا”تم کو میں چاہتا ہوں کہ کچھ ہوجاﺅ اور ان کو حق تعالیٰ چاہتا ہے لہٰذا میں بھی اسی کو چاہتا ہوں جس کو حق تعالیٰ چاہتا ہے“ [6]

خلفا

ترمیم
  • سید دیدار علی شاہ محدث الوری بانی وسابق شیخ الحدیث دار العلوم حزب الاحناف لاہور
  • مولانا وصی احمد محدث سورتی بانی وسابق شیخ الحدیث مدرسۃ الحدیث پیلی بھیت
  • امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری
  • استاذ زمن مولانا احمد حسن کان پوری سابق صدر المدرسین مدرسہ احسن المدارس کان پور
  • حافظ الحدیث مولانا قادر بخش سہسرامی
  • محدث زمن حضرت مولانا بدر علی شاہ رائے بریلوی ازہری
  • مولانا محمدعلی مونگیری بانی ندوۃ العلماء لکھنؤ
  • حضرت مولانا ضیاء الرحمن اناؤ
  • حضرت مولانا حکیم سید عبدالحی حسنی سابق ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ

وفات

ترمیم

آپ نے 105 سال طویل عمر پائی 23ربیع الاول 1313ھ کو وفات ہوئی، گنج مراد آباد (ہندوستان) میں مزار مرجع الخلائق ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://abulhasanalinadwi.org/books/tazkira-hadhrat-fazle-rehman-ganj-muradabaadi/[مردہ ربط]
  2. تذکرہ مولانا فضل رحمن گنج مرادآبادی از سید ابو الحسن علی حسنی ندوی
  3. تذکرہ محدث سورتی صفحہ 35
  4. مسالک السالکین صفحہ791 جلد دوم
  5. رحمت و نعمت صفحہ 116
  6. تذکرہ اولیائے پاک و ہند صفحہ 390