سید سخی راجن امام شیرازی کا مزار

تعارف

ترمیم

حضرت سید راجن امام بن سید امیر پیر مشہور بزرگ تھے۔ ان کا روضہ اقدس جگوالی موضع پیر والا ضلع جھنگ میں واقع ہے۔ آپ کی پہلی بیوی جو سید زادی تھی ان کے بطن سے سید محب شاہ، سید فتح دریا، سید مراد شاہ، اکبر سلطان اور سید معصوم شاہ پیدا ہوئے۔ سید مراد شاہ کا روضہ اچگل امام میں واقع ہے۔ دوسری بیوی سردار کھرل قوم سے تھی اس کے بطن سے مشہور بزرگ سید لال عیسن پیدا ہوئے۔ جن کا مزار موضع لال عیسن علاقہ کمالیہ میں واقع ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ سادات شیرازی جعفری صفحہ۔48 (مصنف سید زوار حسین جعفری گردیزی) ادارہ سیرت الانساب سادات