کمالیہ
کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل ہے۔ یہ دریائے راوی پر واقع ایک خوبصورت تاریخی شہر ہے کمالیہ کا کھدر ساری دنیا میں اپنے نام اور معیار کے لحاظ سے مشہور ہے کمالیہ کی مرکزی جامع مسجد بادشاہ جہانگیر کے دور میں بنائی گئی دو مشہور بازار صدر بازار اور اقبال بازار بے و مارکیٹس ریلوے روڈ چیچہ وطنی روڈ ماموکانجن روڈ کاروباری مراکز رجانہ روڈ پر پولٹری بزنس کے دفاتر ہیں کمالیہ پولٹری کے بزنس کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہے اس کے علاؤہ کمالیہ شہر میں بھنڈی توری کی وسیع پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے جسے پشاور سے کراچی تک پسند کیا جاتا ہے۔ کمالیہ کی مرکزی عیدگاہ 1914 میں انجمن اسلامیہ کے زیر اھتمام بنائی گئی شہر کی سب سے بڑی عیدگاہ ہے۔90 فی صد آبادی اہل سنت ہے جبکہ باقی دیگر مسالک اور مذاہب کے لوگ بھی یہاں آباد ہیں۔ سٹی کمالیہ مقامی انتظام میونسپل کمیٹی سر انجام دیتی ہے اس کا سربراہ شہر کے انتظامی امور چلاتا ہے موجودہ چیرمین کا نام ملک محمد شریف یے تحصیل کمالیہ 26 یونین کونس پر مشتمل ہے۔ کمالیہ کی سیاست میں چند خاندانوں کا ذکر کرنا مناسب ہوگا جن میں راجپوت، کھرل، کاٹھیہ، ارائیں، گجر، فتیانہ،لیل اور سید خاندان معروف ہیں۔ کمالیہ میں پوسٹ گریجوئیٹ کالج فار بوائز، ڈگری کالج برائے خواتین،گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج، ایلیمنٹری کالج برائے طلبہ، طالبات اور بے شمار تعلیمی ادارے ہیں۔ کمالیہ کی روحانی شخصیات میں پیر سید منیر احمد شاہ مرحوم آف دھولر شریف ،پیر سید شیراز احمد قادری آف قادر بخش شریف،پیر علی بابا آف دربار قطب علی شاہ بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے راہنما مولا نا محمد احمد لدھیانوی کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے۔
شہر اور تحصیل | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ٹوبہ ٹیک سنگھ |
Capital | کمالیہ |
Towns and cities | ٹوبہ ٹیک سنگھ, Sandhilian Wali, Jakhar |
Union councils | 26 |
آبادی | |
• شہر اور تحصیل | 423,656, including urban |
• شہری | 157,820 |
ٹیلی فون کوڈ | 046 |
مشاہیر
ترمیممحلے
ترمیم- محلہ محب علی شاہ
- محلہ پگھلانوالہ
- محلہ مدینہ آباد
- محلہ اسلام پورہ
- زیشان کالونی
- بہلول والہ
- بگائی والہ