آپ حضرت خواجہ سید نظام الدین شاہ نقوی البھاکری کے لخت جگر تھے۔اپنے والد کی طرح ننھیال میں پرورش پائ۔بعد ازاں بھکر منتقل ہوئے آپ کا حلقہ ارادت زیادہ تر مشرقی پنجاب اور اترپردیش کے دیہاتی علاقوں پر مشتمل تھا۔اکثر تبلیغ دین کے لیے اتراکھنڈ ،راجستھان اور اترپردیش کی طرف سفر کرتے۔اپ کا ایک ذاتی اصطبل تھا جہاں عربی گھوڑوں کی کثیرتعداد تھی۔قلمی نسخوں میں درج ہے کہ گورداس پور میں آپ نے اپنا ذاتی لنگر خانہ کھولا یہاں پر روازانہ دو وقت کا لنگر چلتا تھا۔آپ کے ہم عصر لوگ آپ سے حسد کرتے اور تاریخ کی ستم ظریفی دیکھیے کہ آپ کوبھکر واپس آنے سے روکا گیا لیکن یہ سید زادہ بلند زات سرخرو ہو کر واپس اچ شریف اور بھکر میں آئے اور سندھ میں بھی خلق خدا کی راہنمای کی۔اچ شریف کے بقدیم قلمی نسخوں میں درج ہے کہ آپ بلند پایہ خطیب تھے۔خطبہ جمعہ بڑے اہتمام سے ارشاد فرماتے۔

اولاد امجاد

ترمیم

آپ کے صاحبزادے سید خضرشاہ بہت بڑے عالم دین اور خطیب تھے-سادت اکرام آلو مہار آپ کی اولاد سے ہیں-[1]

حوالہ جات

ترمیم