نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

سید محسن رضا نقوی
معلومات شخصیت
فائل:Mohsin naqvi (cropped).jpg
محسن رضا نقوی

پیدائش

ترمیم

محسن نقوی 28 اکتوبر 1978ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کا آبائی شہر جھنگ ہے،

تعلیم

ترمیم

ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل ہائی اسکول لاہور سے حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی۔اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکی ریاست میامی کی اوہائیو یونیورسٹی سے صحافت میں ڈگری حاصل کی۔

صحافت

ترمیم

امریکا سے انھوں نے صحافت کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد وہ امریکی نیوز چینل سی این این میں انٹرن شپ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

سی این این نے انھیں بطور پرڈیوسر پاکستان کی کوریج کے لیے بھیجا جہاں ترقی پا کر انھوں نے کم عمری میں ہی ’ریجنل ہیڈ ساؤتھ ایشیا‘ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ سی این این کی تاریخ میں سب سے کم عمر ریجنل بیورو چیف بننے کا اعزاز پایا، افغان جنگ کے دوران پُرخطر رپورٹنگ میں اپنا لوہا منوایا۔ 30 سال کی عمر میں لوکل میڈیا سٹی نیوز نیٹ ورک کی بنیاد رکھی، جس کے بعد یکے بعد دیگرے 6 نیوز چینلز اور ایک اخباران کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔[1]

2009ء میں محسن نقوی نے پاکستان میں ضلعی سطح کا چینل ( سٹی 42 ) شروع کیا سٹی نیوز موبائل شروع کیا۔ سٹی 41، یو کے 44، روہی ٹی وی کا آغاز کیا قومی ٹی وی چینل، چینل 24 لانچ کیا ۔ محسن نقوی اس وقت ایک میڈیا گروپ کے مالک ہیں،[2]

وزارت اعلیٰ

ترمیم

22 جنوری 2023ء کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیے گئے،

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://jang.com.pk/news/1185053
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 22 جنوری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جنوری 2023