سید مسکین شاہ بخاری
سید مسکین شاہ بخاری کشف وکرامت کے بزرگ ہوئے ہیں۔ سادات بخاری سے آپ کاتعلق ہے۔
نام و لقب
ترمیماصل نام سید کبیر الدین بخاری تھا لیکن شہرت مسکین شاہ کے لقب سے ہوئی سید جلال الدین سرخ بخاری (اچ شریف) کی اولاد سے تھے۔ آپ کے مزار پر جو کتبہ آویزاں ہے اس سے نام کا پتہ چلتا ہے۔ آپ کا پورا نام سید مسکین شاہ بخاری بابا ہے۔[1]
سیرت و خصائل
ترمیماپنے زمانے کے عابد و زاہد اور صاحب کشف و کرامت بزرگ تھے، علوم ظاہر و باطن میں بلند مقامات پر فائز تھے۔
ہم عصر اولیاء
ترمیمیہ جلالی بابا(بھائی) اور شاہ عقیق بابا (بھائی) کے ہم عصر تھے۔
مزار
ترمیمجس علاقے میں ان کا مزار ہے اسے لکھی اور کچو مورو ،سندھ، ضلع سجاول پاکستان میں مرجع خلائق ہے۔ تقریباً سات سو سال قدیم آپ کا مزار ہے۔ جہاں آج بھی ایسے لوگ جن پر جنات کے اثرات ہوں یہاں ان کے جنات حاضر ہوتے ہیں اس میدان کو میدان شفا کہتے ہیں۔[2][3]
شجرۂ نسب
ترمیمسید مسکین شاہ بخاری کا شجرہ نسب علی المرتضی سے جا ملتا ہے آپ آل علی میں سے ہیں۔
- علی ابن ابی طالب
- حسین ابن علی
- زین العابدین
- محمد باقر
- جعفر الصادق
- موسی کاظم
- علی رضا
- محمد تقی
- سید جعفر ثانی
- سید علی اصغر
- سید احمد ابن علی
- سید محمود ابن احمد
- سید محمد ابن محمود
- سیدجعفرابن محمد
- سید الموئد ابن جعفر
- جلال الدین سرخ بخاری
- سیدعلی ابن جلال بخاری
- سیدمحمودابن علی بخاری
- سیدعلی اصغر بخاری
- سید عبد المجید بخاری
- سید عبد الحمید بخاری
- سیدعبداللہ بخاری
- سید شریف الدین بخاری
- سید مسکین شاہ بخاری بابا
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ضیائے طیبہ[مردہ ربط]
- ↑ تذکرہ برادران شاہ عقیق بابا مصنف محمود نظامانی صفحہ 16 تا 22
- ↑ تذکرہ اولیاء اللہ خطہ لاڈیوں مصنف محمود نظامانی صفحہ ۔۔ طبع کھارادر کراچی