سید کرم شاہ بخاری
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
شیخ الحدیث مولانا سید کرم شاہ بخاری المعروف بادشاہ گل ١٠دسمبر ١٩١٤ء کو اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے۔ آپ کا شمار ممتاز علماءکرام میں ہوتا تھا۔ آپ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم سے حاصل کی اور سند حدیث کے لیے دار العلوم دیوبند تشریف لے گئے جہاں شیخ العرب والعجم مولانا سید حسین احمد مدنی سے فیض اور خلافت حاصل کی اور ١٩٣٨ءمیں فارغ التحصیل قرار پائے۔ آپ کی مطبوعہ کتب میں تفسیر بخاری، شرح ترمذی شریف، زیارت القبور وغیرہ شامل ہیں۔ آپ کے استادوں میں مفتی محمد شفیع عثمانی اور علامہ شمس الحق افغانی شامل ہیں۔ شیخ الحدیث مولانا سیّد کرم شاہ بخاری المعروف بادشاہ گل اپنے والد پیر سیّد مہربان شاہ بخاری کے قائم کردہ ادارہ جامعہ اسلامیہ اکوڑہ خٹک کے دوسرے مہتمم کے طور پہ اپنی خدمات انجام دیتے رہے اور ١٧نومبر ١٩٧٨ء کو ٦٤ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔-قابل-فخر-فرزند-قسط-5/[مردہ ربط]