سیرت النبی (کتاب)

sirat-un-Nabi

اردو کی سب سے زیادہ مایہ ناز کتاب سیرت جو علامہ شبلی نعمانی اور مولانا سید سلیمان ندوی کی مشترکہ کاوش ہے۔ سات ضخیم جلدوں پر مشتمل یہ کتاب نہ صرف اردو زبان بلکہ دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں لکھی جانے والی بہترین کتب سیرت میں شمار کی جاتی ہے۔

فائل:Gse multipart56743.jpg
کتاب سیرت النبی کا سرورق

پس منظر

ترمیم
فائل:Gse multipart56745.jpg
کتاب سیرت النبی کی 6 جلدوں کا عکس

اس کتاب کی تالیف اولاً علامہ شبلی نعمانی نے شروع کی، انھوں نے پہلی دو جلدیں لکھیں کہ ان کا انتقال ہو گیا۔ باقی پانچ جلدوں کو ان کے بہترین شاگرد اور ساتھی سید سلیمان ندوی نے مکمل کیا۔

اشاعت و طباعت

ترمیم

سیرت النبی کی پہلی جلد کا پہلا ایڈیشن 1336ھ / 1917ء میں شائع ہوا اور آخری چھٹی جلد 1938ء میں مکمل ہوئی۔ گویا مکمل سیرت النبی کی تالیف پر کم و بیس ایک چوتھائی صدی صرف ہوئی۔

مشمولات

ترمیم

اس کتاب کی مختلف جلدوں کے مشمولات یوں ہیں:

عدد جلد موضوع
پہلی جلد ولادت تا ختم سلسلہ غزوات
دوسری جلد عام الوفود یا وفات
تیسری جلد دلائل و معجزات
چوتھی جلد منصب نبوت
پانچویں جلد عبادات
چھٹی جلد اخلاقی تعلیمات

تراجم

ترمیم

اس کتاب کے بعض علاقائی زبانوں میں تراجم بھی ہو ئے ہیں۔

پشتو تراجم

ترمیم

سندھی تراجم

ترمیم