سیرس (بونا سیارہ)
سیرس (علامت: )[1] سیارچوی پٹی کا سب سے بڑا جسم ہے اور اس میں پایا جانے والا واحد بونا سیارہ بھی۔ یہ سورج سے 2.77 فلکیاتی اکائی (AU) کے فاصلے پر ہے۔ اس کا قطر 1000 کلومیٹر سے کچھ کم ہے جو اتنی کشش ثقل پیدا کرنے کے لیے کافی ہے جس کے زیر اثر یہ ایک کرے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ انیسویں صدی کے اوائل میں جب سیرس دریافت ہوا تو اسے ایک سیارہ سمجھا گیا لیکن 1850ء میں دوسرے سیارچوں کی دریافت کے بعد اس کا درجہ کم کر کے اسے سیارچوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ 2006ء میں اس کا درجہ دوبارہ تبدیل کر کے اسے بونا سیارہ قرار دیا گیا۔
دریافت
ترمیمیہ خیال کے مریخ اور مشتری کے درمیان کوئی سیارہ ہو سکتاہے سب سے پہلے جون ایلرٹ بوڈ نے 1772ء میں پیش کیا۔ اس سے پہلے کیپلر مریخ اور مشتری کے درمیان فاصلے کا مشاہدہ کر چکا تھا۔ اسے 1801ء میں گسپی پیازی نے دریافت کیا۔ اس نے سیرس کا 24 بار مشاہدہ کیا اور آخری بار 11 فروری 1801ء میں دیکھا۔ اپنی دریافت کا اس نے 24 جنوری 1801ء کو اعلان کیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ جے پی ایل/ناسا (22 اپریل 2015)۔ "بونا سیارہ کیا ہے؟"۔ جیٹ پروپلژن لباٹری۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-01-19
لوا خطا ماڈیول:Navbox_with_columns میں 228 سطر پر: bad argument #1 to 'inArray' (table expected, got nil)۔