سیف الدین کچلو (انگریزی: Saifuddin Kitchlew) ( 15 جنوری 1888ء-9 اکتوبر 1963ء) ایک بھارتی مجاہد آزادی، بیرسٹر اور جنوبی ایشیا میں مسلم قوم پرستی کے رہنما تھے۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن تھے اور پنجاب کانگریس کمیٹی کے پہلے صدر تھے۔ ان کا سب سے عظیم کارنامہ رولٹ ایکٹ کے خلاف ان کی لڑائی تھی۔ رولٹ ایکٹ مارچ 1919ء کو نافذ ہوا تھا، جس کی مخالفت کرنے پر انھیں ایک اور مجاہد آزادی ستیہ پال کے ساتھ خفیہ طور پر دھرم شالہ میں قید کر دیا گیا تھا۔ ان اور موہن داس گاندھی کی گرفتاری کے خلاف جلیانوالہ باغ امرتسر میں ایک عوامی احتجاج کے نتیجہ میں 13 اپریل 1919ء کو جلیانوالہ باغ قتل عام کا جانکاہ واقعہ پیش آیا۔ [1][2][3] ان کو 1952ء میں لینن امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ [4]

سیف الدین کچلو

حوالہ جات

ترمیم
  1. "From the Land of Paradise to the Holy City"۔ The Tribune۔ 26 جنوری 2006۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-23
  2. "Op-ed: Let's not forget Jallianwala Bagh"۔ Daily Times۔ 13 اپریل 2003۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-23
  3. Mahmud, p. 40
  4. Great Soviet Encyclopedia (بزبان روسی) (2nd ed.). Moscow: Sovetskaya Enciklopediya. 1953. vol. 24, p. 366. {{حوالہ کتاب}}: نامعلوم پیرامیٹر |nopp= مجوزہ استعمال رد |no-pp= (help)