سینٹ اسٹیون چرچ، کوٹری

سینٹ اسٹیون چرچ ایک انگلیکن کلیسیا ہے جو سکندرآباد، کوٹری، سندھ، پاکستان میں واقع ہے۔ اِس کا کلیسائی قصبہ سینٹ اسٹیون پیرش، سکندرآباد ہے جو حیدرآباد ڈایوسیس کے ماتحت آتا ہے۔ اِس میں کُل اندراج شُدہ کلیسیا 80 تا 90 ارکان پر مُشتمل ہے۔

نئی عمارت ترمیم

15 نومبر 2009ء کو حیدرآباد ڈایوسیس کے بشپ، رفیق مسیح کے ہمراہ وِلسن گِل اور ہمفری پیٹرس نے چرچ کمپاؤنڈ میں ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ عبادت کے لیے اب اِس نئی عمارت کا ہی استعمال ہوتا ہے۔