سینٹ زیوئرس کالج، ممبئی
سینٹ زیوئرس کالج (انگریزی: St. Xavier's College) ممبئی یونیورسٹی سے منسلک ایک کالج ہے، جو آرٹس، سائنس، کامرس اور منیجمنٹ میں انڈ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے لیے موقع فراہم کرتا ہے۔[4][5][6] 2010ء میں ممبئی یونیورسٹی سے خود مختاری حاصل کرنے والا زیویرس پہلا کالج تھا۔[7] 2006ء میں نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیشن کونسل (NAAC) نے سیٹ زیویرز کالج کو 'اے+' گریڈ سے نوازا تھا۔[8]
(لاطینی: Collegium Sancti Xaverii) | |
شعار | Provocans Ad Volandum (لاطینی) |
---|---|
اردو میں شعار | پرواز کے لیے بیدار |
قسم | نجی رومی کاتھولک تحقیقی غیر منافع بخش خود مختار مخلوط تعلیم کا اعلیٰ تعلیمی ادارہ |
قیام | 2 جنوری 1869[1] |
بانی | جرمن یسوعی برادری |
مذہبی الحاق | رومی کاتھولک یسوعی |
تعلیمی الحاق | ممبئی یونیورسٹی ریاست مہاراشٹر بورڈ برائے ثانوی و اعلی ثانوی تعلیم |
چیئرمین | فادر آرون ڈی سوزا، انجمن یسوع |
ریکٹر | فادر کیتھ ڈی سوزا، انجمن یسوع |
پرنسپل | ڈاکٹر راجندر شندے[2] |
انڈر گریجویٹ | 2,648 (مطابق بہ 2007)[3] |
پوسٹ گریجویٹ | 99 (طابق بہ 2007)[3] |
مقام | ممبئی، ، بھارت |
کیمپس | شہری 2.94 ایکڑ (11,900 m2) |
ویب سائٹ | www |
یہ کالج فرانسس زیویر کے نام پر ہے، جو سولہویں صدی عیسوی میں ہسپانوی یسوعی مقدس (سَنت) گرزے ہیں۔ اس کا جنوبی ممبئی میں واقع کیمپس ہند-گوتھک طرز پر بنا ہوا اور اس کو آثاری ساخت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔[8] اس کی بنیاد سنہ 1869ء میں جرمن یسوعیوں نے رکھی، زیویرس 1884ء سے 1914ء تک خوب تیزی سے تعمیر ہوا۔ پہلی جنگ عظیم (1914ء–1918ء) کے دوران جرمن یسوعی پادریوں کی اسیری کے بعد انتظامیہ بے دخل ہوئی، اس کمی کو پورا کرنے کے لیے دوسرے یورپی یسوعیوں کو مقرر کیا گیا۔ یہ آرٹس کالج کے طور پر شروع ہوا، 1920ء کی دہائی میں سائنس شعبہ جات بھی قائم ہو گئے۔ 1930ء کی ہائی میں کالج زبردست توسیعی مراحل سے گذرا۔
موجودہ دور میں کالج ہندوستانی یسوعی چلا رہے ہیں۔[9] یہ کالج کامرس یا پبلک پالیسی، بزنس، سائنس، آرٹس میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "General Information (NAAC Re-accreditation Self-study Report)" (PDF)۔ قومی مجلس برائے تشخیص و اعتماد (NAAC)۔ 14 اپریل 2010 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2009
- ↑ [https:// web.archive.org/ web/20150622222803/http://xaviers.edu/main/index.php/new-beginnings "Index"] تحقق من قيمة
|archive-url=
(معاونت)۔ 22 جون 2015 میں main/ index.php/new-beginnings اصل تحقق من قيمة|url=
(معاونت) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2015 - ^ ا ب NAAC Reaccreditation Report 2007, Section I, Preface
- ↑ "St. Xavier's College Best Science Colleges 2012 India Today Survey"۔ indiatoday.intoday.in۔ 05 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2017
- ↑ "Best colleges 2014: 19 year toppers in Commerce colleges"۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2017
- ↑ "Best Colleges 2014: 19 year toppers in Arts colleges"۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2017
- ↑ "Xavier's becomes Mumbai's first autonomous college"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2017
- ^ ا ب Kimi Dangor، Aditi Pai (5 June 2006)۔ "St. Xavier's, Mumbai leaps to No. 1, while Presidency, Kolkata makes huge strides"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2009 "آرکائیو کاپی"۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2019 الوسيط
|accessdate=
و|access-date=
تكرر أكثر من مرة (معاونت)"آرکائیو کاپی"۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2019 "آرکائیو کاپی"۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2019 - ↑ "Admissions"۔ 22 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2015