سینٹ پیٹرزبرگ بم دھماکہ 2023ء

2 اپریل 2023ء کو، روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں Universitetskaya Ebankment پر Street Bar کیفے میں بم دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں روسی فوجی بلاگر ولادلن تاتارسکی، اصل نام میکسم فومین ہلاک ہو گئے۔ [1][2] روسی حکام کے مطابق 30 افراد زخمی ہیں جن میں 24 کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے اور 6 شدید زخمی ہیں اور ایک شخص ہلاک ہواہے۔ [3]

2023 سینٹ پیٹرزبرگ بم دھماکا
</img>
کیفے کا داخلی راستہ، جہاں سائبر فرنٹ زیڈ موومنٹ کے اراکین پیٹریاٹ کلب کی سرپرستی میں جمع ہوئے، جیسا کہ شیشے کے پیچھے ان کی علامتوں کے ساتھ ایک نشان سے ظاہر ہوتا ہے (نیچے دائیں کونے)۔

پس منظر

ترمیم

2022ء میں روس میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے میں اضافہ ہواہے۔ متعدد روسی تاجروں کو حال ہی میں مشکوک حالات میں یا روسی پولیس کی حراست میں قتل کیا گیا۔ [4][5][6]ولادلن تاتارسکی ایک بااثر روسی فوجی بلاگر تھے جن کے ٹیلی گرام پر 560,000 سے زیادہ پیروکار تھے۔ [7] اپنی موت سے پہلے اس نے یوکرین پر روسی حملے میں روس کی حکمت عملی پر تنقید کی لیکن وہ اس حملے کے سخت حامی بھی تھے۔ [7] جس کیفے میں دھماکا ہوا وہ یوگینی پریگوزن کا ہے۔ [8] سائبر زیڈ فرنٹ ڈسکشن کلب اختتام ہفتہ پر یہاں جمع ہوا۔ [8]

دھماکا

ترمیم

روسی حکام سمیت متعدد ذرائع کے مطابق، [9] ولادلن تاتارسکی کو ایک خاتون نے مجسمہ پیش کیا تھا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بعد میں پھٹ گیا۔ [10][11] مجسمے کے اندر موجود دھماکا خیز مواد کی طاقت مبینہ طور پر TNT کے 200 گرام سے زیادہ تھی۔ [9] دھماکے سے کیفے کا اگلا حصہ گر گیا۔ [7]

متاثرین

ترمیم

2 اپریل کی شام تک زخمیوں کی تعداد 30 ہو گئی۔ کیفے سے 24 زخمیوں کو سینٹ پیٹرزبرگ کے طبی اداروں میں لے جایا گیا۔ وزارت صحت کے مطابق، ایک شخص (تاتارسکی) کی موت ہوئی۔ چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ [3]

مشتبہ افراد

ترمیم

سینٹ پیٹرزبرگ کی رہائشی دریا ٹریپووا (پیدائش 1997ء) کو تحقیقاتی کمیٹی نے مشتبہ کے طور پر حراست میں لیا تھا۔ [12] تفتیش کاروں کے مطابق، وہ کیفے میں تاتارسکی کے مجسمے کے ساتھ ایک باکس لائی، جس میں ایک دھماکا خیز مواد نصب تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے فی الحال واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ [13]

تفتیش اور قانونی

ترمیم

روسی فیڈریشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے روسی فیڈریشن کے ضابطہ فوجداری (قتل) کے آرٹیکل 105 کے تحت ایک فوجداری مقدمہ کھولا۔ [14]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Alert: Russian media say a famous military blogger has been killed in an apparent bombing attack at a cafe in St. Petersburg"۔ The Middletown Press (بزبان انگریزی)۔ 2023-04-02۔ 02 اپریل 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2023 
  2. Stepanenko, Kateryna and Kagan, Frederick W. (2 April 2023). Russian Offensive Campaign Assessment, April 2, 2023 Institute for the Study of War. Retrieved 3 April 2023.
  3. ^ ا ب Потехина Диана (2023-04-02)۔ "Число пострадавших при взрыве Петербурге возросло до 30"۔ Известия (بزبان روسی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2023 
  4. Paul Kirby (1 September 2022)۔ "Ravil Maganov: Russian Lukoil chief dies in 'fall from hospital window'"۔ BBC۔ 01 ستمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2022 
  5. "Two crypto titans found dead"۔ KTLA۔ 2022-12-01۔ 08 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2023 
  6. Elaine Godfrey (29 December 2022)۔ "Sudden Russian Death Syndrome"۔ The Atlantic۔ 30 دسمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2022 
  7. ^ ا ب پ "Prominent Russian military blogger killed in cafe blast: Reports"۔ www.aljazeera.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2023 
  8. ^ ا ب "«Фонтанка»: в кафе Пригожина в Петербурге прогремел взрыв"۔ www.mk.ru (بزبان روسی)۔ 02 اپریل 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2023 
  9. ^ ا ب "В Петербурге при взрыве в кафе погиб военкор Владлен Татарский"۔ TACC۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2023 
  10. "Russian blogger killed in St. Petersburg explosion"۔ euronews۔ 2023-04-02۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2023 
  11. "Russian military blogger killed in St Petersburg bombing"۔ Otago Daily Times Online News۔ 2023-04-03۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2023 
  12. "Подозреваемая в убийстве военкора Татарского задержана"۔ Interfax.ru (بزبان روسی)۔ 2 April 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2023 
  13. "Дарья Трепова задержана по подозрению в убийстве военкора Владлена Татарского"۔ www.mk.ru (بزبان روسی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2023 
  14. "Главным следственным управлением СК России по Санкт-Петербургу возбуждено уголовное по факту взрыва в одном из кафе города - Следственного комитета Российской Федерации по городу Санкт-Петербургу"۔ spb.sledcom.ru۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2023