سیپونیفیکیشن نام ہے اس کیمیائی تعامل کا جس میں ایک اساس(الکلی، سوڈیم ہائڑرکسائڑ یا پوٹیشم ہائڑرکسائڑ ) کو تیل سے ملایا جاتا ہے تاکہ صابن اور گلائسیرال بنیں۔ اس عمل کے لیے ناریل کا تیل، زیتون کا تیل، کیسٹر آیل، پالم ایل اور بہت سے دوسرے تیل استعمال ہوتے ہیں۔ جانوروں کی چربی بھی استعمال ہو سکتی ہے، مثلا، گاے کی چربی، بھینس کی چربی، بھیڈ کی چربی وغیرہ۔ الکلی کی موجودگی میں 115 فارنہائٹ درجہ حرارت پر تیل گلایسیرال اور صابن میں تبدیل ہوتا ہے۔ دراصل ہوتا یہ ہے کہ چربی ٹرائگلائسیرائڈ وں کی بنی ہوتی ہے اور تیل بھی ٹرایگلائسیرائڈوں کے بنے ہوتے ہیں اور الکلی کی موجودگی میں ٹرائگلايسیرائڈ اپنے حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، یعنی گلایسیرال اور چربی ترشوں میں۔ یہ چربی ترشے الکلی سے مل کر پابی اور نمک بناتے ہیں۔ جو نمک اس صورت میں بنتا ہے اسسے صابن کہتے ہے۔ الکلی گلایسیرال اور چربی ترشوں کے دومیان جوڑون کو توڑتی ہے اور ہر ایک ٹرائگلایسیرايڈ کوتین چربی ترشوں کے سالموں اور ایک کلایسیرال کے سالمے میں توڑتی ہے اور پھر اس الکلی کا ہائڑراکسل گروہ ترشہ کے ایچ پازیٹیو آین سے مل کر پانی بناتا ہے اور الکلی کی دھات ترشوں سے مل کر صابن بناتی ہے۔ سوڈیم کی صابن سخت ہوتی ہے اور پوٹیشیم کی صابن ملایم ہوتی ہے، جو سوڈیم کلورائڑ ملانے پر سخت ہوجاتی ہے۔ گلیسیرال پیچھے رہ جاتا ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Saponification-The process of Making Soap (Theory) : Class 10 : Chemistry : Amrita Online Lab"۔ 01 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2016