شادروان
(شاذروان سے رجوع مکرر)
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
شادروان (ترکی: şadırvan، عربی: شاذروان) ایک قسم کا فوارہ ہوتا ہے جو عموماً باغیچے ،مسجد ، خانقاہ یا سرائے کے صحن میں ہوتا ہے۔ شادرون دو اہم مقاصد کی تکمیل کرتا ہے: ایک وضو کے لیے جو ان ممالک کی کثیر آبادی کا مذہبی فریضہ ہے۔ دوسرا اہم کام تشنگی یا پیاس کا بجھانا ہے۔ چنانچہ شادرون سے پینے کا پانی بھی حاصل ہوتا ہے اور اس مقام کے مکین اپنی ایک اہم انسانی ضرورت کی تکمیل کر پاتے ہیں۔
انادیت کے پہلو سے قطع نظر شادروان مقام کی خوبصورت منظرکشی پیش کرتا ہے۔ اس طرح سے مادی فوائد کے علاوہ شادرون سے دیدہ زیبی کا بھی کام لیا جاتا ہے۔ چنانچہ کچھ اصحاب اسے آرائش کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔