شاردہ دیوی ایک قدیم مندر جو ہندوؤں میں سرسوتی دیوی سے مشہور ہے۔
لفظ "شاردہ" اصل میں سنسکرتی لفظ "شرّدھا" سے نکلا ہے جس کا مطلب "موسمِ خزاں سے محبت کرنے والی دیوی" ہے.. اور اُس دیوی کا اصل نام "سرسوتی" ہے جو خزاں سے محبت کرتی ہے اور اُس سے منسوب فنونِ لطیفہ، علم و حکمت اور موسیقی شامل ہیں۔ سرسوتی دیوی ہندو عقیدہء تثلیث میں ایک اہم ستون ہے۔ دوسری دو دیویاں لکشمی (دولت کی فراوانی) اور پاروتی (محبت کی فراوانی) ہیں۔ ہندومت میں دیوی صرف انرجی کے زمرے میں ہے، باقاعدہ خدا وغیرہ نہیں ہوتی۔ شاردہ وادی کا نام ہندومت کی شاردہ دیوی کے نام سے منسوب ہے، جو علم اور فن کی دیوی سمجھی جاتی ہیں اور انھیں سرسوتی دیوی بھی کہا جاتا ہے۔ سری نگر کے جنوب مغرب میں شاردہ واقع ہے اہلِ ہند اس مقام کو انتہائی متبرک سمجھتے تھے۔ بیساکھی کے موقع پر ہندوستان سے لوگ یاترا کے لیے آتے تھے۔[1] کنشک اول کا تعمیر کروایا ہوا بغیر چھت کا چبوترا پتھروں کی دیواروں کے درمیان آج بھی موجود ہے۔[2]

Sharda Temple

حوالہ جات

ترمیم