شالیمار ایکسپریس (پاکستان)
شالیمار ایکسپریس پاکستان کی ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین ہے جو کراچی اور لاہور کے درمیان روزانہ چلتی ہے۔ اس ٹرین کا شمار پاکستان کی تیز رفتار اور مشہور ٹرینوں میں ہوتا ہے۔ اس کا نام لاہور کے مشہور اور تاریخی شالیمار باغ پر رکھا گیا ہے۔ اس ٹرین کا افتتاح 1979ء میں صدر پاکستان محمد ضیاء الحق نے کیا۔ ابتدا میں یہ ٹرین مکمل طور ائرکنڈیشن پالر ڈبوں پر مشتمل تھی اور یہ کراچی سے لاہور تک کا 1,214 کلومیٹر (754 میل) فاصلہ 16 گھنٹوں میں طے کرتی تھی۔[1]
شالیمار ایکسپریس Shalimar Express | |
---|---|
مجموعی جائزہ | |
قسم سروس | ایکسپریس |
موجودہ آپریٹر | پاکستان ریلویز اور ائر ریل سروسز |
موقع حبالہ | www.ars.net.pk |
روٹ | |
آغاز | کراچی کینٹ |
اسٹاپ | 5 |
اختتام | لاہور جنکشن |
فاصلہ | 1,286 کلومیٹر (799 میل) |
سروس فریکوئنسی | روزانہ |
ٹرین تعداد | 27 اپ (کراچی -> لاہور), 28 ڈاون (لاہور -> کراچی) |
بورڈ خدمات | |
کلاسز | ایکونومی, اے سی لوئر اور اے سی پارلر |
بیٹھنے کا انتظام | دستیاب |
سونے کے انتظامات | دستیاب |
کیٹرنگ سہولیات | دستیاب |
سامان سہولیات | دستیاب |
تکنیکی | |
ٹریک گیج | براڈ گیج |
پاکستان ریلویز نے اس ٹرین کو 27 جولائی 2010ء میں خسارے کی بنا پر بند کر دیا۔ تاہم 19 مہینوں کی بندش کے بعد 24 فروری 2012ء میں اس ٹرین کو ایک نجی کمپنی ائر ریل سروسز کے تعاون سے دوبارہ شروع کر دیا گیا۔[2]
شالیمار ایکسپریس اکانومی، ائرکنڈیشن لوئر اور ائرکنڈیشن پارلر کلاس ڈبوں پر مشتمل ہے۔ یہ کراچی سے لاہور تک کا 1,286 کلومیٹر (799 میل) فاصلہ 18 گھنٹوں میں طے کرتی ہے۔
راستہ ترمیم
اسٹاپز ترمیم
حوالہ جات ترمیم
- ↑ Owais Mughal۔ "Pakistan Railways Train Names"۔ IRFCA۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2013
- ↑ Reliving memories of old: Shalimar Express ready to chug on tracks again Published in دی ایکسپریس ٹریبیون on 25th December 2012. Retrieved on 20 August 2013