شامی کباب(انگریزی: Shami kebab) ایک کباب کی قسم اور برصغیر کی غذا، یہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے پکوانوں کا حصہ ہے۔[1]

شامی کباب
شامی کباب مع کھیرا و پاستا
اصلی وطنمغلیہ سلطنت
علاقہ یا ریاستبرصغیر
بنیادی اجزائے ترکیبیگوشت یا مچھلی اور مصالحے
تغیراتکئی تغیرات موجود
غذائی توانائی
(فی پروسنا)
تبدیل ہونے والی کیلوری

شامی کباب پورے برصغیر میں ایک مشہور ناشتا ہے۔[2][3]

تاریخ ترمیم

کھانوں کی تاریخ دان لزی کولنگھم اپنی کتاب curry میں شامی کباب کے بارے میں تفصیل سے لکھتی ہیں:

"نواب آصف الدولہ کی پکوانوں سے محبت کو شامی کباب کی ایجاد کا باعث قرار دیا جاتا ہے۔ یہ لکھنؤ کے کبابوں کی اقسام میں سے ایک ہے، مغل شہنشاہ اگر احتیاط سے یا کم کھاتے تھے تو اودھ کے نواب پیٹ بھر کر کھاتے تھے۔

"درحقیقت آصف الدولہ اتنے موٹے ہو گئے تھے کہ گھوڑے پر بھی سوار نہیں ہوپاتے تھے۔ انھوں نے اپنا وزن بہت زیادہ بڑھا لیا تھا حالانکہ وہ دانتوں کو کھونے کے بعد چبانے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے تھے۔ شامی کباب کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ ان کی تخلیق چبانے کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہی ہوئی۔ انھیں انتہائی باریکی سے پسے اور کٹے ہوئے گوشت کو پیس کر تیار کیا جانے لگا۔ مغرب میں قیمے کو عام طور پر نچلے درجے کے کھانوں کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا تاہم مغلوں گوشت کے بہترین حصوں کا قیمہ بنواتے تھے۔ اکبر کے درباری ابو الفضل نے بار بار کھانوں کی تراکیب، بشمول پلاؤ، کے اجزا میں قیمے کا ذکر کیا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "شامی کباب"۔ konexcel.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2017 
  2. Mamta Gupta۔ "Shami Kabab, Meat or Chicken"۔ mamtaskitchen.com۔ Mamta Gupta and F2 Limited 
  3. "Spring Shami Kabab"۔ zabihabites.com۔ Zabiha Bites۔ 12 May 2013۔ 19 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2020