شاہانہ اشعر
شاہانہ اشعر ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو صوبائی اسمبلی سندھ کی منتخب رکن ہیں۔ ان کی سیاسی وابستگی متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔[1][2] شاہانہ اشعر نے آرٹس کے مضمون میں سال غیر موجود میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ شاہانہ اشعر سن 2018 سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ شاہانہ اشعر نے 13 اگست 2018 کو سندھ صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔
شاہانہ اشعر | |
---|---|
منتخب رکن سندھ صوبائی اسمبلی | |
معلومات شخصیت | |
جماعت | متحدہ قومی موومنٹ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
سیاسی کیریئر
ترمیمشاہانہ اشعر 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہو گئیں۔ شاہانہ اشعر متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں کی رکن تو نہیں البتہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتی رہتی ہیں اور متعدد اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔ 2018 کے عام انتخابات تین دہائیوں کے بعد ایسے انتخابات ہیں جن میں متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص بہت کم سیٹیں ملی ہیں اور وہ سندھ صوبائی اسمبلی کی دوسری بڑی جماعت بننے کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔
صوبائی اسمبلی قرارداد
ترمیمشاہانہ اشعر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیم کی کپتانی اور پھر ٹیم سے نکالنے پر ایوان سندھ میں مذمتی قرارداد پیش کی۔ ذرائع ابلاغ کی آزادی، خود مختاری اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے اور وفاقی حکومت سے صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کی یقین دہانی حاصل کرنے کے لیے سندھ صوبائی سمبلی میں کی قرارداد پیش کی۔[3]
توجہ دلاؤ نوٹس
ترمیموہ صوبائی اسمبلی میں کئی معاملات پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کرتی رہی ہیں، جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
- کراچی کے ہسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کرنے اور پورے سندھ میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں؟
- کراچی میں گرین لائن پراجیکٹ کی تکمیل میں دیری سے لوگوں کو نقل و حمل کے مسائل کا سامنا ہے، یہ منصوبہ کب تک مکمل ہو گا؟
- سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کراچی پانی اور سیورج بورڈ کیوں اب تک مقامی حکومتوں کے حوالے نہیں ہوئے؟
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں شاہانہ اشعر کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ سندھ صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 25 مارچ 2021۔ 24 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2021
- ↑ "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں شاہانہ اشعر کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 25 مارچ 2021
- ↑ "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں شاہانہ اشعر کارکردگی اوپن پارلیمنٹ ویب کے توسط سے"۔ FAFEN۔ 25 مارچ 2021 [مردہ ربط]