شاہدہ رحمان

انگریزی مصنفہ، شاعرہ

شاہدہ رحمان (انگریزی: Shahida Rahman) (ولادت: 14 دسمبر 1971ء) جو عام طور پر اپنے تخلص شاہدہ رحمان کے نام سے مشہور ہیں ، ایک انگریزی مصنفہ، شاعرہ اور ناشر ہیں۔ وہ مشہور کتاب لاسکر کی مصنفہ کے نام سے مشہور ہیں۔

شاہدہ رحمان
مقامی نامশহীদুন নেসসা রহমান
پیدائششاہدالنسا کریم
(1971-12-14) 14 دسمبر 1971 (عمر 52 برس)
کیمبرج، انگلستان
قلمی نامشاہدہ رحمان
پیشہمصنفہ، ناشر، شاعرہ
زبانانگریزی
اصنافافسانہ، غیر افسانہ
موضوعتاریخ
سالہائے فعالیت2003 – تاحال
اولاد4
رشتہ دارعبد الکریم (والد)
فلتیرا بانو کریم (والدہ)
ویب سائٹ
www.shahidarahman.co.uk

ابتدائی زندگی

ترمیم

شاہدہ رحمان 14 دسمبر 1971ء میں برطانیہ کے کیمبرج میں پیدا ہوئیں تھیں اور کیمبرج میں ہی ان کی پرورش ہوئی۔[1] وہ بنگلہ دیشی نثراد سے تعلق رکھتی ہے[2] اور ان کے والدین بنگلہ دیش کے سلہٹ ڈویژن کے فینچو گنج ذیلی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ شاہدہ کے مرحوم والد، عبد الکریم،[3] چھوٹی عمر میں ہی یتیم ہو گئے تھے[1] اور وہ مشرقی پاکستان (اب بنگلہ دیش) سے 1957ء میں کیمبرج چلے گئے تھے اور ان کی والدہ فلٹیرا بانو کریم 1963ء میں کیمبرج پہنچی۔[3] شاہدہ کے دو بڑے بھائی ہیں جو ریستوراں چلاتے ہیں اور ان کے والد بھی ریستوراں چلاتے تھے۔[1]

سیاسی کیریئر

ترمیم

شاہدہ مئی 2015ء میں عام انتخابات سے قبل کیمبرج سٹی کونسل کے انتخابات میں ایسٹ چیسٹرٹن وارڈ میں لبرل ڈیموکریٹس کی کونسل کی امیدوار تھیں۔ ان کو 1،165 ووٹ ملے اور وہ لیبر پارٹی کے امیدوار سے ہار گئی جن کے پاس 1،630 ووٹ تھے۔[4]

ایوارڈز اور نامزدگی

ترمیم

جنوری 2015ء میں، شاہدہ کو برطانوی مسلم ایوارڈز کے آرٹس اینڈ کلچر آگاہی ایوارڈ سے نوازا گیا۔[5][6]

ذاتی زندگی

ترمیم

شاہدہ رحمان نے 1990ء میں، 18 سال کی عمر میں شادی کی۔[1] ان کے تین بیٹے ابراہیم، عمران، انیق اور ایک بیٹی، آمنہ ہیں۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت Shahida Rahman (10 April 2017)۔ "What Makes Me The Person I Am Today?"۔ ہف پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2017 
  2. "Shahida Rahman"۔ the Hilary Johnson Authors' Advisory Service۔ 10 اگست 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2014 
  3. ^ ا ب پ Mohammed Abdul Karim، Shahadoth Karim (October 2013)۔ British Bangladeshi Who's Who (PDF)۔ British Bangla Media Group۔ صفحہ: 34۔ 09 جنوری 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 ستمبر 2014 
  4. "Local elections 2015: Cambridge City Council results and analysis"۔ Cambridge News۔ Cambridge۔ 8 May 2015۔ 08 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2015 
  5. "British Muslim Awards 2015 finalists unveiled"۔ Asian Image۔ 23 January 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2015 
  6. "British Muslim awards"۔ Asian World۔ 17 February 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2015