شاہ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف

شاہِ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف جو ایک ذاتی کتب خانہ ہے جو منشا لائبریری کے نام سے بھی معروف ہے۔ اس ذاتی لائبریری میں سلوک و تصوف، تاریخ اور شاعری کے موضوع پر نادر و کم یاب کتب کا خزانہ موجود ہے ۔

شاہِ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف
مخففمنشا لائبریری
قِسمذاتی کتب خانہ
مقصدتحقیقات برائے تصوف و سلوک
مقام
منتظم
محمد منشا خان
ویب سائٹhttps://www.facebook.com/ManshaLibrary/

مقام

ترمیم

شاہِ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف ایک ذاتی تحقیقاتی ادارہ اور کتب خانہ (لائبریری) ہے، جو ماڈل ٹاؤن، میانوالی شہر میں موجود ہے۔ آپ کا ادارہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے چند قدموں کے فاصلے پر واقع ہے۔

بانی

ترمیم

اس کتب خانہ کے بانی محمد منشا خان ہیں۔ آپ میانوالی شہر کے ایک معزز اور علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گرامی خالد پرویز خان کا شمار میانوالی کی معروف کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے محنت و جدوجہد سے شہر میں نام و مقام پیدا کیا۔ محمد منشا خان نے گورنمٹ کامرس کالج میانوالی سے بی کام کیا۔ اس کے بعد یونیورسٹی آف سرگودھا سے ایم بی اے (MBA) کیا اور 2018ء میں ایچ آر ایم میں ایم فل (M.Phil. in Human Resource Management) کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد آپ نے ذاتی کاروبار کرنا پسند کیا۔ آپ کی میانوالی شہر میں تیار چھتوں کی فیکٹری ہے۔ محمد منشا خان نے اپنی ذاتی کاوشوں و شوق کے تحت 2008ء میں لائبریری (کتب خانہ) اور ایک تحقیقاتی ادارہ (Research Center) شاہِ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف کی بنیاد رکھی۔آپ کو نہ صرف مطالعۂ کتب کا شوق ہے بلکہ کئی موضوعات پر تحقیق و تدوین کا کام کر رہے ہیں۔ اب تک آپ 130سے زائد کتابیں و رسائل لکھ چکے ہیں جس میں سے 25 سے زائد کتب و رسائل شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے چند مطبوعہ کتب کے نام یہ ہیں:

  • ۔ اربعین معروف بہ چہل حدیث ابن آدم
  • ۔ چہل حدیث
  • ۔ حقیقتِ تصوف
  • ۔ مثنوی اسرارِ کلثومیہ
  • ۔ شیخ بایزید بسطامی - ایک تعارف
  • ۔ تذکارِ شیخ بایزید بسطامی - اردو
  • ۔ تذکارِ شیخ بایزید بسطامی - فارسی
  • ۔ عارف نامہ
  • ۔ فقیر نامہ
  • ۔ برکات الصلوات
  • ۔ نصیحت نامہ
  • مناجات بایزید
  • ۔ پسِ نقاب - ماجد گلریز کا غیر مطبوعہ کلام
  • ۔ چہار رسائل
  • ۔ زمستان بہارِ مومن است
  • ۔ یار نامہ - طبع اول ۲۰۱۹
  • ۔ یار نامہ - طبع دوم ۲۰۲۴
  • ۔ شہر میانوالی - ایک تعارف
  • ۔ اشعارِ خودی
  • ۔ قطعات: عکسِ جمیل - جلد اول
  • ۔ حریمِ دل[1]

اور انگریزی میں 5 کتابیں شایع ہوئی ہیں جن میں سے دو کتابیں بہت معروف ہیں۔ ایک کتاب شیخ بایزید بسطامی کی انگریزی زبان میں سیرت ہے جس کا نام .Short biography of Shaykh Bayazid Bastami اور دوسری کتاب کا نام Mediation ہے۔

کتب خانے کا نام

ترمیم

اس کتب خانے کے بانی شیخ بایزید بسطامی (متوفی 261ھ، بسطام، ایران) کو اپنا روحانی شیخ مانتے ہیں۔ اسی روحانی نسبت کے تحت انھوں نے اپنے کتب خانے کا نام شاہِ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف رکھا ہے۔

تصوف لائبریری

ترمیم

اس کتب خانہ میں مختلف موضوعات پر بے شمار کتب کا ذخیرہ موجود ہے۔ اکثر ذخیرہ کتب تصوف سے متعلق ہے۔ کتب خانے میں مختلف زبانوں میں قدیم و جدید کتابیں موجود ہیں، ان میں زیادہ کتابیں اردو، انگریزی، عربی اور فارسی میں موجود ہیں۔جود ہیں۔

تعداد کتب

ترمیم

اس میں 7 ہزار سے زائد کتابیں موجود ہیںزیادہ تر تصوف کے موضوع پر جدید و قدیم طبع کتابوں کا خزانہ ہے۔ لائبریری میں تصوف و صوفیہ کے علاوہ تفاسیر، احادیث، تاریخ و تذکرہ، تصوف، درود شریف، ادب ، شاعری ر مختلف موضوعات پر کئی زبانوں میں کتابیں موجود ہیں۔

استفادہ

ترمیم

اگر کسی محقق کو کسی کتاب کا حوالہ برائے تحقیق ضرورت ہو تو منشا خان بلا معاوضہ انھیں بذریعہ واٹس ایپ یا فوٹوکاپی کی صورت میں بھجواتے ہیں۔حوالہ جات اور تصدیق کے لیے ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. پسِ نقاب، صفحہ 79، اشاعت اول 2022، شاہِ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف، میانوالی 
  2. https://www.facebook.com/ManshaLibrary/

مزید دیکھیے

ترمیم

روہی ٹی وی