شاہ فہد یونیورسٹی
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ (August 2009) |
شاہ فہد یونیورسٹی برائے پٹرولیم و معدنیات سعودی عرب کے شہر دھران میں واقع ایک سرکاری یونیورسٹی ہے۔ سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں سے یہ اپنے انجینیرنگ اور سائنسی شعبہ جات کی تعلیم کے لیے بہت مشہور ہے۔ عرب کے علاقہ میں واقع دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے یہ 200ویں نمبر پر ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ کی ایم آئی ٹی کے نام سے مشہور ہے۔[2]
سابقہ نام | [1] College of Petroleum and Minerals (1963–1975) University of Petroleum and Minerals (1975–1986) King Fahd University of Petroleum and Minerals (1986-Now) |
---|---|
شعار | وقل ربي زدني علما Wa-Qul Rabb-ī Zid-nī ʿIlman Say, 'Lord increase my knowledge' |
قسم | Public |
قیام | 23 ستمبر 1963 |
انڈومنٹ | more than $500 million |
ریکٹر | Khaled S. Al-Sultan |
تدریسی عملہ | 800+ |
انڈر گریجویٹ | 7,000+ |
پوسٹ گریجویٹ | 500+ |
مقام | ظہران، ، سعودی عرب |
کیمپس | Enclosed |
ویب سائٹ | www.kfupm.edu.sa |
تاریخ
ترمیمآغاز میں شاہ فہد یونیورسٹی برائے پٹرولیم و معدنیات 23 ستمبر 1963ء کو سعودی شاہی فرمان کے تحت بطور کالج برائے پٹرولیم و معدنیات کے طور پر بنائی گئی تاکہ سعودی عرب کے دو قیمتی قدرتی وسائل یونی معدنیات اور پٹرولیم کی اعلٰی تعلیم مہیا کی جا سکے۔[1] 1975ء میں اسے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔[1] بعد ازاں 1986ء میں اسے شاہ فہد کے نام سے موسوم کر دیا گیا۔[1]
تعلیمی معاملات
ترمیمیونیورسٹی کا ذریعہ تعلیم انگریزی ہے البتہ اسلامیات اور عربی زبان کے مضامین عربی زبان ہی میں تعلیم کیے جاتے ہیں۔ یونیورسٹی سائنس میں دوسرے سے تیسرے درجے تک جبکہ انجینئری میں تیسرے درجے اور فلسفہ کی سند تک تعلیم مہیا کرتی ہے۔ قابلیت کی پیمائش کا میعاری نظام 0 تا 4 تک پیمانے سے ماپا جاتا ہے۔
درجہ | حرف درجہ | اوسط نقطہ ہائے درجہ |
---|---|---|
استثنائی | A+ | 4.00 |
فائق | A | 3.75 |
بالا دست | B+ | 3.50 |
بہت ہی اچھا | B | 3.00 |
بہت اچھا | C+ | 2.50 |
اچھا | C | 2.00 |
بالا کامیاب | D+ | 1.50 |
کامیاب | D | 1.00 |
ناکام | F | 0.0 |