شاہ محمد مقیم محکم الدین

سیّد محمد مقیم محکم الدّین گیلانی قادری آپ عالمِ باعمل، ولیِ کامل اور دُرّالعجائب کتاب کے مصنف ہیں

پیدائش

ترمیم

شاہ محمد مقیم محکم الدین کی ولادت 1008ھ کوحجرہ شاہ مقیم ضلع اوکاڑہ پاکستان میں ہوئی۔

سید محمد مقیم بن شاہ ابو المعالی بن سید محمدنور بن سید بہاؤ الدین المعروف بہاول شیر قلندر

ظاہری باطنی تعلیم

ترمیم

آپ انتہائی چھوٹی عمر ہی میں تھے کہ باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا مگر تعلیم و تر نیت پوری طرح ہوئی تھی۔ علوم ظاہری کی تکمیل کے بعد اکتساب علوم باطنی کی طرف متوجہ ہوئے۔ ہر روز اپنے جدا امجد کے مزار پر جا کر مراقبہ اور ذکر و فکر میں مشغول رہتے۔ ایک رات اپنے جد بزرگوار کو خواب میں دیکھا کہ آپ فرماتے ہیں :اے فرزند تیر ا حصہ ہمارے پاس نہیں ہے بلکہ سید جمال اللہ حیات المیر زندہ پیر کے پاس ہے۔ لاہور جاؤ وہاں اُن سے تمھاری ملاقات ہو گی۔ چنانچہ آپ اس ارشاد کے مطابق لاہور آئے۔ ایک روز قبرستان میائی میں مزار شیخ محمد طاہر کے قریب آپ کو موجود پایا۔ خدمت میں حاضر ہو کر حلقہ ارادت میں داخل ہوئے اور کمالا ت ظاہری و باطنی حاصل کیے۔ صاحب خوارق و کرامت تھے۔

وفات

ترمیم

آپ کی وفات 9 شوَّالُ المکرَّم 1055ھ کو وفات پائی، مزار مبارک حجرہ شاہ مقیم (ضلع اوکاڑہ) پاکستان میں مرجعِ خلائق ہے۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. خزینۃ الاصفیاء، ج 1،ص249،248،، مفتی غلام سرور لاہوری، مکتبہ نبویہ گنج بخش روڈ لاہور
  2. تذکرہ مقیمی، ص 109،103میاں محمد بخش۔ناشر میاں محمد بخش اکیڈمی ریڈچ انگلینڈ