حجرہ شاہ مقیم (انگریزی: Hujra Shah Muqeem) صوبہ پنجاب، پاکستان کا ایک شہر ہے، جو ضلع اوکاڑہ میں واقع ہے۔ یہ دیپالپور تحصیل کی ایک یونین کونسل ہے۔[1][2]اس کی بنیاد یہاں کے مشہور صوفی بزرگ سید بہاول شیر گیلانی قادریؒ نے 953 ہجری میں رکھی تھی اور ابتدا میں اپنے رہنے کے لیے یہاں ایک حجرہ بنوایا ۔ بعد میں ان کے پوتے سید محمد مقیم محکم الدینؒ نے اس کی آباد کاری میں خصوصی دلچسپی لی چنانچہ انہی کے نام سے اس نے حجرہ شاہ مقیم کے طور پر شهرت پائی۔حجرہ شاہ مقیم کی خانقاہ کے موجودہ گدی نشین سید اعجاز علی گیلانی ہیں۔ سابقہ صوباٸی وزیر سید افضال علی گیلانی ان کے چھوٹے بھاٸی ہیں۔

قصبہ
حجرہ شاہ مقیم
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع اوکاڑہ
حجرہ شاہ مقیم

مشاہیر

سید رضا علی گیلانی جو سابقہ صوباٸی وزیر ہاٸر ایجوکیشن ہیں۔ اداکار ننھا بھی اسی قصبہ سے تعلق رکھتے تھے۔ ڈاکٹر شفقت قاضی یہاں کی مشہور ادبی شخصیت ہیں۔ ڈاکٹر محمد شفیق طاہر ڈاکٹر سلیمان اطہر ڈاکٹر نسیم الرحمٰن ، نور دین شاہد اور پروفیسر محمد عبد اللہ کا شمار یہاں کی علمی شخصیات میں ہوتا ہے۔مزاحیہ شاعر خالد پرویز کا تعلق بھی حجرہ شاہ مقیم سے ہے۔

محلے ترمیم

  • احمد آباد
  • علی بخش ٹاؤن
    • قلندر پاک
    • شاہ میر
    • امداد کالونی
    • مقصود عالم
    • عبد اللہ کالونی
    • اسلام پورہ
    • پراچیانوالا
  • میاں والا
  • لنگروالا
  • نوازش نگر
  • زاہد پورہ
  • اسماعیل پورہ

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. http://tmadepalpur.lgpunjab.org.pk/Union-Councils.html[مردہ ربط]
  2. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Hujra Shah Muqeem"