شاہ منور دہلوی بانیِ سلسلہ معمرہ منوّریہ
سیدشاہ منوّر علی عمر دراز قادری بغدادی الٰہ آبادی مرید تھے حضرت شاہ دولا بنگالی کے۔ یہ اصلاً الہ آباد، ہندوستان کے رہنے والے تھے۔ اسی وجہ سے انھیں شاہ منور الٰہ آبادی دہلوی بھی لکھا جاتا ہے بعض کتابوں میں دہلوی کی نسبت اس وجہ سے ہے کہ ان کا مزار دہلی میں ہے۔[1]

شاہ منوردہلوی
معلومات شخصیت

شجرہ نسب

ترمیم

ان کا شجرہ نسب یہ ہے شاہ منور علی بن سید عبد اللہ بن سید عبد الرحمن بن سید عثمان بن القاسم جنید بغدادی[2]

ولادت

ترمیم

شاہ منوّر علی عمر دراز قادری بغدادی الٰہ آبادی علیہ کی ولادت11 رمضان 491ھ کو بغداد (عراق) میں ہوئی

وفات

ترمیم

(708سال کی) طویل عمر پاکر 15 ربیعُ الآخِر 1199ھ کو الٰہ آباد (یوپی) ہند وستان میں وصال فرمایا۔ آپ شیخ ضیاءُ الدّین ابونجیب عبدالقاہر سہروردی کے بھانجے، حضور غوثِ اعظم کے بزرگ ترین خادم، سید کبیر الدین شاہ دولہ بغدادی کے خلیفہ اور اکابر اولیائے ہند سے ہیں۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ اولیاء،ابو الاسفارعلی محمد بلخی،صفحہ208،نورانی کتب خانہ قصہ خوانی بازار پشاور
  2. داتائے سرحد:محمد سلیم اقبال جنیدصفحہ 139:عظیم اینڈ سنز اردو بازار لاہور
  3. تاریخ مشائخ قادریہ،ج 2،ص192تا197، حقیقت گلزار صابری، ص150