شبک (کردی: شه‌به‌ک Şebek) عقائد اور اعمال کے ایک مجموعے یعنی مذہب کو کہا جاتا ہے جس کے پیروکار عراقی کردستان اور موصل کے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ اس مذہب کے پیروکار شبکی کہلاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ شبکیوں کی اکثریت خود کو شیعہ کہلاتی ہے جبکہ کم تعداد میں شبکی سُنی ہونے کے دعویدار بھی ہیں۔[1] اس کے برعکس ان کے عقائد و اعمال مذہب اسلام سے بالکل مختلف ہیں اور وہ اپنے ہمسایہ مسلمانوں سے الگ نظر آتے ہیں۔ ان کے یہ اسلام سے مختلف اعمال و عقائد مسیحیت سے مشابہ معلوم ہوتے ہیں یا کم از کم یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایسی رسوم و عقائد جو مسیحیت سے اخذ شدہ یا مماثل ہیں ان پر عمل کرنا مذہب شبک میں جائز ہے ، جیسے رسم اعتراف گناہ وغیرہ۔نشہ آور اشیاء کا استعمال برخلاف دین اسلام، مذہب شبک میں ممنوع نہیں ہے۔

حوالہ جات

ترمیم