شبیراں چنا
"شبیراں چنا" ( انگریزی: Shabira Channa ) سندھ کی ایک مشہور اداکارہ تھیں [2] [3] ۔ انھوں نے مختلف ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی ہے [2]۔
شبيران چنا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 جنوری 1958ء لاڑکانہ ، پاکستان |
وفات | 14 مئی 2023ء (65 سال)[1] کراچی |
وجہ وفات | ٹریفک حادثہ |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | ٹیلی ویژن اداکارہ ، فلم اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | سندھی |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمشبیراں چنا لاڑکانہ شہر میں شاہنواز چنو کے گھر 15 جنوری 1958 کو پیدا ہوئیں [2] ۔
ذاتی زندگی
ترمیمشبیراں چنا کے شوہر محمد حسین محکمہ پولیس میں ملازم تھے [2] ۔ ان کی پانچ بیٹیاں ہیں [2] ;جن میں عالیہ چنا ، نادیہ حسین، سعدیہ حسین، شازیہ حسین اور تانیہ حسین شامل ہیں اور تین بیٹے [2] ;جن کے نام نوید حسین، سجاد حسین اور جواد حسین ہیں۔ شبیراں اپنے خاندان کے ساتھ کراچی میں رہتی تھی [2] ۔
تعلیم
ترمیمشبیراں نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم لاڑکانہ میں حاصل کی[2] ۔
ملازمت
ترمیمشبیراں ایک پرائمری اسکول ٹیچر بھی تھے [2] ، انھوں نے 32 سال محکمہ تعلیم میں خدمات انجام دیں، جس میں انھوں نے تین سال لاڑکانہ اور 29 سال کراچی میں کام کیا [2] ۔
تکنیکی کیریئر
ترمیمشبیراں نے 1987 میں فن کی دنیا میں قدم رکھا [2] ۔ پی ٹی وی پر ان کا پہلا سولو ڈراما 'چھوڈو' تھا [2] جسے بیدل مسرور نے پروڈیوس کیا تھا، انھوں نے تقریباً 500 ڈراموں میں کام کیا ہے [2] ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں 'سوال'، 'کونج'، [2] گاڑہی'، 'زنجیر'، 'پتھر دنیا'، 'نصیب'، 'رواج'، 'قسمت'، 'رواج' اور دیگر شامل ہیں۔ سندھ کے لوگ انھیں ان کے اصلی نام کی بجائے 'خیران'، 'مرادان' وغیرہ کے القاب سے یاد کرتے ہیں [2] ۔ ان کا ڈراما ڈائیلاگ "خیراں جے سر جو خیر ہو" بہت زیادہ مشہور ہے [2] ۔
شبیراں چنا نے مختلف فلموں میں بھی اداکاری کی ہے جن میں "سندھو کناری"، "پوتی اور پگھ"، "نصیب"، "خیراں ڈھاڑیل"، "خیراں جو بدلو" اور دیگر شامل ہیں [2] ۔
انتقال
ترمیمشبیراں چنا 14 مئی 2023ء کو کراچی میں انتقال کرگئی [4] [5] [6] [7] ۔ ان کی نماز جنازہ جوہر چورنگی کے قریب جوہر چوک میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین بلال کالونی، کورنگی کے مقامی قبرستان میں کی گئی [8] [9] ۔
ان کے موت سے قبل عید الفطر کے دوران جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے گاؤں جا رہی تھی کہ قاضی احمد کے قریب سکرنڈ شوگر ملز کے قریب ان کی گاڑی سڑک حادثے کا شکار ہو گئی [10] [11] [12] [13] حادثے میں شبیراں چنا اور اس کی بیٹی بھی زخمی ہو گئی۔ [10] [12] . تعلقہ اسپتال قاضی احمد میں ابتدائی علاج کے بعد، انھیں نواب شاہ پی ایم یو اسپتال علاج کے لیے بھیجا گیا [10] [11] [12] ، جہاں سے اسے علاج کے لیے کراچی لے جایا گیا [14] ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://dunyanews.tv/en/Entertainment/723767-Sindhi-actor-Shabira-Channa-passes-away-in-Karachi
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ "چنا شبيران : (Sindhianaسنڌيانا)". www.encyclopediasindhiana.org (سندھی میں). Retrieved 2023-05-15.
- ↑ "Shabira Channa". IMDb (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2023-05-15.
- ↑ "آپا شبيران چنه لاڏاڻو ڪري وئي،وڏي وزير سميت ٻين جي تعزيت". Daily Sindhyar (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2023-05-15.
- ↑ "Sindhi actor Shabira Channa passes away in Karachi". Dunya News (انگریزی میں). Retrieved 2023-05-15.
- ↑ "سندھی ڈراموں کی اداکارہ شبیراں چنہ ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں -". dailysubnews.com (امریکی انگریزی میں). 15 مئی 2023. Retrieved 2023-05-15.
- ↑ "سنڌ جي ناليواري فنڪارا شبيران چنا لاڏاڻو ڪري وئي - Awami Awaz"۔ 15 مئی 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-16
- ↑ "ليجنڊ اداڪارا شبيران چنا جي ڪراچي ۾تدفين، ماحول سوڳوار - Awami Awaz"۔ 16 مئی 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-16
- ↑ Tunio, Aftab. "سنڌ جي ناليواري اداڪارا شبيران چنا جي جنازي نماز اڄ ڪراچي ۾ ادا ڪئي ويندي". www.awaztv.tv (انگریزی میں). Retrieved 2023-05-16.
- ^ ا ب پ tv، Sindh (23 اپریل 2023)۔ "قاضي احمد ڀرسان روڊ حادثو، اداڪارا شبيران چنا ۽ سندس ٻه ڌيئرون زخمي"۔ SindhTvNews۔ 2023-05-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-15
- ^ ا ب Moderator, The Time News (23 اپریل 2023). "سنڌ جي ناليواري اداڪارا شبيران چنا ٻن نياڻين سميت حادثي جو شڪار". The Time News (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2023-05-15.
- ^ ا ب پ "قاضي احمد ۾ روڊ حادثو: سنڌي ڊرامن جي مشهور آرٽسٽ شبيران چنا سميت 3 ڄڻا زخمي". https://onlineindus.com (انگریزی میں). Retrieved 2023-05-15.
{{حوالہ ویب}}
:
میں بیرونی روابط (help)|website=
- ↑ Moderator, The Time News (7 مئی 2023). "ناليواري اداڪارا شبيران چنا جي طبيعت ۾ اڃا سڌارو نه آيو". The Time News (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2023-05-15.
- ↑ "سنڌي ۽ اردو ٻولي جي اداڪاره شبيران چنا جي طبيعت ۾ سڌارو نه آيو"۔ وائيس آف سنڌ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-15