عاليه چنا

سندھی ٹیلی ویژن اداکارہ

عالیہ چنا ( انگریزی: Aliya Channa) سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک اداکارہ ہیں [1] ، اس کی پیدائش 12 اگست 1983 کو لاڑکانہ شہر میں ہوئی [2] ۔ ان کی والدہ شبیراں چنا نے انھیں شوبز کی دنیا میں معتارف کرایا۔ عالیہ کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ہے۔

عالیہ چنا

معلومات شخصیت
پیدائش 12 اگست 1983ء (41 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاڑکانہ ،  سندھ ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فنکارانہ زندگی

ترمیم

عالیہ چنا نے اپنے کیریئر کا آغاز بچوں کے کرداروں سے کیا۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 میں پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر نشر ہونے والے بچوں کے پروگرام "روشن تارا" میں شرکت کرکے کیا۔ عالیہ نے بشمول پی ٹی وی مختلف سندھی چینلز پر ٹیلی کاسٹ ہونے والے سندھی ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں رواج، ہرشخص کہانی آ، ہار، بوبی کا ڈرائنگ روم، مکان نمبر ڈی-70 شامل ہیں۔ وہ ریڈیو پاکستان کراچی سے مختلف سندھی پروگرام بھی کر رہی ہیں اور کراچی میں رہتی ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "چنا شبيران : (Sindhianaسنڌيانا)"۔ www.encyclopediasindhiana.org (بزبان سندھی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023 
  2. "عاليه چنا : (Sindhianaسنڌيانا)"۔ www.encyclopediasindhiana.org (بزبان سندھی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2023