سندھی زبان کے انجینئر اور فانٹ تخلیق کرنے والے شبیر کنبھار ((سندھی: شبير ڪنڀار)‏) کا اصلی نام غلام شبیر ولد بھلے ڈنو کنبھار ہے۔ ان کی ذہانت، محنت اور جدوجہد سے کمپیوٹر کی دنیا میں سندھی زبان کو ترقی ہوئی۔[1] انھوں نے سندھی زبان کے رسم الخط کے فانٹس کے مختلف نمونے متعارف کیے، سندھو رسم الخط (Indus Script)[2][3][4] کو کمپیوٹر کی دنیا میں فروغ دیا اور انھوں نے شاہ لطیف جیسے سندھی زبان کے بڑے شعرا کی شاعری کو کمپیوٹر میں محفوظ کر کے دنیا تک پہنچایا۔ ان کی خدمات سے سندھی کمپیوٹنگ کو فروغ ملا۔

Shabir kumbhar

پیدائش ترمیم

شبیر کنبھار تحصیل ہالا، ضلع مٹیاری، سندھ کے چھوٹے سے گاؤں سیراچوں کاکا میں یکم جنوری 1972ء کو پیدا ہوئے۔

اعزازات ترمیم

شبیر کنبھار کو سندھی زبان کی ڈیجیٹل انجینئری میں موزوں کام کرنے کے لیے نومبر 2017ء کو شاہ عبد اللطیف بھٹائی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ [5][6]

حوالہ جات ترمیم