شب کرسمس
شب کرسمس، شام کرسمس یا شب میلاد مسیح سے مراد میلاد مسیح سے پہلے والی رات ہے جو مغربی مسیحیت میں دسمبر کی 24 تاریخ کو اور مشرقی مسیحیت میں جنوری کی 6 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔[1] اسے کرسمس کی رات اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد کا دن یوم کرسمس یا یوم میلاد مسیح ہوتا ہے اور قدیم عبرانی تقویم کے مطابق نئی تاریخ یا نئے دن کی ابتدا، غروب آفتاب کے بعد سے ہوتی ہے۔ یعنی کرسمس کا دن غروب آفتاب کے بعد ہی سے شروع ہوجاتا ہے، اسی لیے اس شام یا رات کو شب کرسمس کہا جاتا ہے۔ شب کرسمس دنیا کے مختلف ملکوں میں منائی جاتی ہے، روایت ہے کہ اس رات سانتا کلاز بچوں میں تحائف تقسیم کرتے ہیں۔
شب کرسمس | |
---|---|
Julaftonen (شب کرسمس)، 1904ء–05ء کی ایک واٹر کلر مصوری از کارل لارسن | |
عرفیت | کرسمس ایو کرسمس کی شب بیداری کرسمس سے دن پہلے کرسمس سے رات پہلے |
منانے والے | مسیحی کئی غیر مسیحی |
قسم | مسیحیت، ثقافتی |
اہمیت | یسوع کی روایتی پیدائش سے پہلے کی شام یا دن |
رسومات | تحائف کی خریداری، تحائف بانٹنا، مبارکباد دینا، وسط رات کی عبادات، دیگر گرجا گھر کی عبادات، کھانے، کرسمس کی تیاری |
تاریخ | چوبیس دسمبر یا پانچ جنوری |
تکرار | سالانہ |
منسلک | یوم کرسمس، عشرہ کرسمس، نئے سال کی شام |
مذہبی تقدس
ترمیممسیحی عوام شب کرسمس کو تمام شب بیداری کرتے ہیں۔ گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں و اجتماعات ہوتے ہیں اور سب کے سب والہانہ طور پر ایک دوسرے سے محبت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ غربا مساکین کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ انھیں انعام و اکرام اور تحفوں سے خوش کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں عورتیں اور نوجوان لڑکیاں خصوصی طور پر ضیافت کا انتظام کرتی ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتی ہیں۔[2]
دنیا بھر میں شب کرسمس
ترمیمدنیا کے متعدد ملکوں میں مختلف طریقوں سے شب کرسمس منائی جاتی ہے۔ لیکن ان تمام ممالک میں شب کرسمس کے متعلق کچھ بنیادی امور مشترک ہیں۔ مثلاً غروب کے وقت دعا کرنا، نصف شب کو مقدس ماننا اور رشتہ داروں اور دوست و احباب میں تحائف تقسیم کرنا، وغیرہ۔ کرسمس کے ایام مسیحی تقویم میں بہت مبارک اور اہم دن شمار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مسیحی سال کے ان ایام میں بہت سی عیدیں اور مقدس ایام ہوتے ہیں۔ مثلاً عید البربارہ، تصور نرمل، یوم مقدس اسٹیفن، یوم مقدس نیکولس، یوم سال نو اور ایپی فینی وغیرہ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Mary Pat Fisher (1997)۔ Living Religions: an encyclopedia of the world's faiths۔ آئی بی ٹوریس۔ 29 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2010۔
Christmas is the celebration of Jesus' birth on earth.
الوسيط|archiveurl=
و|archive-url=
تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط|archivedate=
و|archive-date=
تكرر أكثر من مرة (معاونت); - ↑ "کرسمس ایو CHRISTMAS EVE – – – – محمد رضی الدین معظم"۔ 09 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2018