شجرکاری
شجرکاری (Tree Plantation: انگریزی) سے مراد درخت لگانے کا عمل ہے۔ عام طور پر جنگلات، زمین کی بحالی یا زمین کی تزئین کے مقاصد کے لیے بھی شجرکاری کی جاتی ہے۔ درخت ہمیں آکسیجن فراہم کر کے، ہوا کے معیار کو بہتر بنا کے، آب و ہوا میں بہتری لا کے، پانی کو محفوظ کر کے، مٹی کو محفوظ کر کے اور جنگلی حیات کی مدد کر کے طویل عرصے تک خوشگوار ماحول قائم رکھنے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ فوٹو سنتھیسز کے عمل کے دوران درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں اور آکسیجن پیدا کرتے ہیں جس کی ہم سانس لیتے ہیں۔ وسیع تناظر اگر دیکھا جائے تو شجرکاری کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور ہمیں نوجوانوں میں شجرکاری کے شعور کو بیدار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔