گیتا خانوانی

ہندوستانی سندھی لوک پاپ گلوکارا

شریمیتی گیتا خانوانی (انگریزی: Shrimeti Geeta Khanwani) (پیدائش 5 اپریل 1969) ہندوستان کے شہر اجمیر میں پیدا ہوئی۔ وہ عمان میں مقیم ہندوستانی سندھی گلوکارا، ووکلسٹ اور سماجی کارکن ہیں۔[1] انھوں نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز اسکول، کالج اور ریڈیو سے 6 سال کی کم عمری میں ہی کیا تھا۔ انھوں نے بطور ریڈیو گلوکارہ گانے شروع کیے اور موسیقی کے مختلف پروگراموں میں پرفارم کیا۔ گیتا خانوانی نے زیادہ تر سندھی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اپنی موسیقی وقف کی ہے، سندھی لوک گانوں جیسے لاڈا (لاڈا ایک سندھی لوک ثقافتی گانا ہے، جسے شادی کی تقریبات میں سندھی خواتین گاتی ہیں)۔ گیتا خانوانی نے سندھی میوزک گانوں کے ذریعہ سندھی ثقافت کو فروغ دیا ہے، جو جدید ترین 4K ٹکنالوجی کے ساتھ تخلیق کیے گئے ہیں اور ان کے یوٹیوب چینل پر قابِلِ رَسائی ہیں۔ گیتا خانوانی نے ایشوریہ ویشو ودیاتا آشرم میں ماؤنٹ ایبی میں اپنا پہلا آڈیو سی ڈی البم "بابا سے دل لگایا" لانچ کیا، جہاں انھوں نے 30،000 سامعین کے سامنے لائیو پرفارم کیا تھا۔ انھیں برہما کماریس ایشوریہ وشو ودیاتا آشرم نے بالی ووڈ گلوکاروں کے ساتھ بھگتی گانے پیش کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔

شریمیتی گیتا خانوانی
شریمیتی گیتا خانوانی

معلومات شخصیت
پیدائش گیتا خانوانی
(1969-04-05) 5 اپریل 1969 (عمر 55 برس)
اجمیر , ہندستان
شوہر کھیمچند خانوانی
والدین شری دھنومل
لکشمیدیوی شیوکانی
عملی زندگی
پیشہ لوک گلوکار
دور فعالیت 2015–تاحال
اعزازات
لتا منگیشکر ایوارڈ

ابتدائی زندگی

ترمیم

گیتا 5 اپریل 1969 کو ہندوستان کے شہر اجمیر میں پیدا ہوئی تھی۔ اس کے والد شری دھنومل اور والدہ لکشمیدیوی شیوکانی کے 7 بچے ہیں اور گیتا اپنے بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر ہے۔ گیتا نے 1987 میں ایک سندھی کاروباری شخص کھیمچند خانوانی سے شادی کی اور شادی کے بعد عمان میں سکونت اختیار کی، ان کی ایک بیٹی ریشما خانوانی ہے۔

تعلیم

ترمیم

گیتا نے 1986 میں راجستھان یونیورسٹی سے وابستہ اجمیر آدرش ڈگری کالج سے بی کام کی تعلیم حاصل کی۔

کیریئر

ترمیم

گیتا خانوانی نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز بچپن ہی سے کیا تھا اور اسکول، کالج میوزک مقابلوں میں پرفارم کیا تھا، جس میں انھوں نے بہت سے ایوارڈزجیسے لتا منگیشکر ایوارڈ بھی جیت لیے تھے۔انھوں نے گروجی شری ڈولن راہی سے موسیقی کی تربیت حاصل کی، جو اسکول میں ان کے میوزک ٹیچر بھی تھے۔ اوم شانتی برہما کماریس آشرم میں 10 ہندی گانوں پر مشتمل پہلا بھجن البم "بابا سی دل لگایا" لانچ کرکے انھوں نے اپنے موسیقی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کی دوسری البم "بابا تیرا اپکار" میں ہندی کے 10 گانے شامل تھے۔ گیتا نے ریڈیو گلوکار کی حیثیت سے ریڈیو پر میوزک کیریئر کی سمت اپنا اگلا قدم شروع کیا اور اپنے سرپرست گرو جی شری ڈولان راہی کے ساتھ پرفارم کیا۔ انھوں نے قابل ذکر سندھی مزاح نگار اداکار پرمانند پیاسی،[2] میوزک کمپوزر جگدیش لالوانی، رمیش نانکانی اور سبھاگ چندنانی کے ساتھ بھی کام کیا۔اس کا پہلا میوزک گانوں کا البم بابا سی ڈیز کے ذریعہ پوری دنیا میں جاری کیا گیا تھا۔

ڈسکوگرافی

ترمیم

گیتا نے 3 سندھی میوزک البم لانچ کیے جن میں 33 سندھی گیت شامل تھے۔ ان کے یوٹیوب چینل آف گیتا خانوانی (گلوکارا) پر 35 سے زیادہ ویڈیو گانے دستیاب ہیں.

البمز

ترمیم
  • اوم شانتی
  • برہما کماریس ایشوریہ وشو ودیالہ
  • بابا سی دل لگایا
  • بابا تیرے اپہار

اور سندھی میوزک کے تین البم

  • جھولان جی دھمال
  • سوہنی سوگاٹ
  • نچ رے سندھی
  • موہنجا پوترہ
  • جئے گنیش آرتی
  • گجنن (سندھی ویڈیو گانا)

یہ ان کے حال ہی میں لانچ کیے گئے میوزک البمز ہیں

گانے

ترمیم

جھولان جی دھمال (سندھی میوزک البم) کے مندرجہ ذیل گانے ہیں

  • دریا شاہ
  • آنگن بوہاریان
  • تیرا مکان واہ واہ
  • پیارا موہنجا پکیئڑا
  • آئی آہیان توہینجے در
  • مور تھو ٹلے
  • مہنجو ہانے بمبھور می چھا آہے
  • ما پانہی کبوتر
  • الے مہنجا ماروئڑا
  • ہوجمالو
  • پلئوو (سندھی لاڈو، ایک شادی کی تقریب کا گانا)۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Geeta Khanwani"۔ Sindhyat 
  2. "Ahro Maryo Murs"۔ cyber space and time [مردہ ربط]

خارجی روابط

ترمیم