شعار اس جملے یا عبارت کو کہا جاتا ہے جسے کوئی شخص، سماجی تنظیم، جماعت، ادارہ یا ملک اپنے مقصد کو انتہائی اختصار کے ساتھ بيان کرنے کے لیے وضع کرے اور اسے اپنے لوگو یا پرچم وغیرہ پر استعمال کرے۔ یہ شعار کسی بھی زبان میں لکھا جا سکتا ہے لیکن عموماً اس کے لیے کلاسیکی زبانیں مثلاً لاطینی، سنسکرت وغیرہ استعمال کی جاتی ہیں۔ مثلاً بھارت کا شعار ہے ستیہ میو جیتے یعنی سچ ہی کو فتح نصیب ہوتی ہے۔ شعار عموماً لکھے جاتے ہیں اور اس کے برعکس نعرے زبانی ادا کیے جاتے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم