شفشاون ( فرانسیسی: Chefchaouen) مراکش کے پہاڑی کے دامن میں واقع ایک چھوٹا سا خوبصورت شہ رہے جو شفشاون صوبہ میں واقع ہے۔[1] یہ ملک میں آنے والے سیاحوں کی دلچسپی کا ایک اہم مرکز بھی ہے جس کی وجہ یہاں کی تمام عمارتوں پر نیلا رنگ کیا گیا ہے۔ اس کا ایک اور نام ’’شاؤن‘‘ بھی ہے البتہ یہ ’’مراکش کے نیلے شہر‘‘ کے نام سے زیادہ مشہور ہے۔ اس شہر کو 1471 میں اسپین سے بے دخل کیے جانے والے یہودیوں نے آباد کیا تھا۔ یہاں خاص طور پر ایک قلعہ بھی تعمیر کیا گیا تھا جس کا مقصد شمالی مراکش کو پرتگالی اور ہسپانوی حملہ آوروں سے محفوظ رکھنا تھا۔ اس شہر کی ہر عمارت اور در و دیوار پر نیلا رنگ دراصل یہودی رواج کی یادگار ہے جو صدیوں پہلے یہاں سے چلے گئے تھے لیکن بعد میں آنے والوں نے یہ سلسلہ برقرار رکھا اور آج تک اس شہر میں بننے والے ہر گھر، ہر دکان، ہر مکان، یہاں تک کہ گملوں اور کھمبوں تک پر نیلا رنگ ہی کیا جاتا ہے۔ 2011 کی خانہ جنگی سے پہلے تک یہاں ہر سال لاکھوں سیاح آتے تھے اور مراکش کی حکومت اپنے ہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس شہر کو بطورِ خاص شامل رکھا کرتی تھی لیکن خراب حالات کی وجہ سے یہاں سیر و سیاحت تباہ ہو گئی۔ البتہ حالات قدرے سنبھل جانے کے بعد سے اب مختلف ملکوں کے سیاح ایک بار پھر یہاں آنے لگے ہیں۔[2]


شفشاون
ⴰⵛⵛⴰⵡⵏ
شہر
شفشاون Shafshawen is located in مراکش
شفشاون Shafshawen
شفشاون
Shafshawen
مراکش کے اندر شفشاون کا مقام
متناسقات: 35°10′17″N 5°16′11″W / 35.17139°N 5.26972°W / 35.17139; -5.26972
ملک المغرب
صوبہشفشاون صوبہ
قیام1471
حکومت
 • گورنرمحمد حدان
 • میئرمحمد سعید العالمی
بلندی564 میل (1,850 فٹ)
آبادی (2014)
 • کل42,786
منطقۂ وقتمرکزی یورپی وقت (UTC+1)

آبادی

ترمیم

شفشاون کی مجموعی آبادی 35,709 افراد پر مشتمل ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Chefchaouen"
  2. نیلے در و دیوار والا دلکش شہر