شمائل کبری اسوہ حسنہ معروف بہ شمائل کبریٰ رسول اللہ کی سنتوں پر مبنی کتاب ہے۔
یہ کتاب شمائل و سنن نبوی کا ایک وسیع اور بیش بہا علمی خزانہ ہے جس میں سرور دوعالم ﷺکے بلند پایہ اخلاق و عادات ،افعال واحوال کابہت ہی وسیع ذخیرہ موجود ہے ترتیب کا ایسا انداز اختیار کیا گیا کہ سیرت کی معتبرکتابوں سے حوالہ جات کے ساتھ اس طرح بیان ہو کہ سنت رسول کا کوئی گوشہ خالی نہ رہے بنیادی طور پر شمائل کی بجائے سنن کی کتاب ہے یہ 7 جلدوں اور 12 حصوں پر مشتمل ہے پہلی پانچ جلدیں دو حصوں پر اور آخری دو ایک ایک حصہ پر مشتمل ہے جن میں آپ کے پاکیزہ شمائل اور طریق وتعلیمات کو نہایت ہی بسط وتفصیل سے مستند حوالوں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے تالیف: مفتی محمد ارشاد قاسمی بھاگلپوری ناشر: زمزم پبلشرز، اردو بازار کراچی۔[1]

جلد اول

ترمیم

کھانے، پینے،لباس،سونے،بیدارہونے،بستر،تکیہ،خواب سرمہ،داڑھی،بال،خضاب وغیرہ کے متعلق ہے

جلد دوم

ترمیم

اخلاقیات اور حقوق کے متعلق اسوہ حسنہ پر مشتمل ہے۔

جلدسوم

ترمیم

جسمانی احوال،عادات و اطوار اور طہارت وپاکیزگی کا مفصل بیان ہے جو سو عنوانات پر مشتمل ہے۔

جلد چہارم

ترمیم

نماز کا مکمل طریقہ اسوہ حسنہ کے مطابق بیان کیا گیا ہے۔نیز نمازگرہن،تہجد،خوف،جمعہ،عیدین،سفر اور استسقاء کے متعلق تفصیلی بحث کی گئی ہے۔

جلد پنجم

ترمیم

صدقات وزکوۃ،رمضان،اعتکاف،قبض روح،میت،برزخ،قبر،تعزیت ووصیت اور وراثت کے متعلق مفصل بیان کیا گیا ہے۔

جلد ششم

ترمیم

نکاح اور طلاق کے متعلق سنت کے مطابق معلومات بیان کی گئی ہیں۔

جلد ہفتم

ترمیم

حج وعمرہ کے متعلق اسوہ حسنہ بیان کیا گیا ہے۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

شمائل کبری مکمل

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسوہ حسنہ معروف بہ شمائل کبریٰ ،محمد ارشاد قاسمی، زمزم پبلشرز کراچی
  2. اسوہ حسنہ معروف بہ شمائل کبریٰ،صفحہ 4,5,6 ،محمد ارشاد قاسمی، زمزم پبلشرز کراچی