شمارہ
کسی میگزین، رسالہ یا اخبار کی ایک اشاعت کو شمارہ کہا جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں شمارہ سے مراد کسی اخبار یا رسالے کا سلسلہ وار اشاعت نمبر ہے۔ شمارہ کے مترادفات میں اشاعت، اِیشُو، پرچہ، حساب، رسالہ، گنتی اور نمبر وغیرہ ہیں۔ اخبارات اور رسائل میں بعض اوقات ایک ہی اشاعت کو دو شماروں سے بھی ظاہر کیا جاتا ہے۔ کسی روزنامہ اخبار میں ہر روز کی اشاعت کو ایک روز کا شمارہ کہا جاتا ہے۔ اسی طرح ہفت روزہ اور ماہ نامہ اشاعت بھی ایک ایک شمارہ ہی تصور کی جائے گی۔