شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر
شوکت خانم یادگاری سرطان شفاخانہ اور ادارۂ تحقیق یا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر (Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital & Research Centre) لاہور میں واقع سرطان کے علاج کا ادارہ ہے۔ یہ منصوبہ شوکت خانم یادگاری وَقف کا ہے، جو ایک خیراتی ادارہ اور پاکستان کے مشہور کرکٹ کھلاڑی عمران خان کے ذہن کی پیداوار ہے جن کو اپنی والدہ کی سرطان کے ہاتھوں موت کے بعد سرطان کے علاج کے لیے ہسپتال بنانے کا خیال آیا۔
شوکت خانم یادگاری سرطان شفاخانہ اور مرکز تحقیق | |
---|---|
شوکت خانم یادگاری سرطان شفاخانہ اور مرکز تحقیق شوکت خانم میموریل ٹرسٹ | |
جغرافیہ | |
مقام | لاہور اور پشاور، پاکستان |
تنظیم | |
فنڈنگ | غیرتجارتی |
ہسپتال کی قسم | Specialist / Teaching |
خدمات | |
تاریخ | |
قیام | 29 دسمبر 1994ء |
روابط | |
ویب سائٹ | http://www.shaukatkhanum.org.pk/ |
مارچ 2011ء میں عمران خان نے پشاور میں سرطان ہسپتال کی بنیاد رکھی گئی اور 29 دسمبر 2015ء کو پایہ تکمیل تک پہنچا۔[1][2] عمران خان کا کہنا ہے کہ
” | تیسرا شوکت خانم ہسپتال کراچی میں اور پھر چوتھا ہسپتال جنوبی پنجاب میں تعمیر کرنے کا ارادہ ہے۔ | “ |
حوالہ جات
- ↑ "پشاور میں کینسر ہسپتال کی تعمیر"۔ بی بی سی اردو۔ 9 مارچ 2011ء۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2011
- ↑ Shaukat Khanum cancer hospital inaugurated in Peshawar - Pakistan - DAWN.COM
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 27 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2015