شہزادی ہیام

عراقی ولی عہد ملکہ(1933ء-1999ء)

شہزادی ہیام (1933ء–1999ء) عراقی ولی عہد شہزادی تھی جو ولی عہد شہزادہ عبد الالہ بن علی سے شادی کے ذریعے شہزادی بنی۔ وہ ا س شادی کے سبب عراق کے شاہ فیصل دوم کی خالہ تھی۔ وہ 14 جولائی کے انقلاب کے دوران میں شاہی خاندان کے قتل عام سے بچ گئی تھی۔

شہزادی ہیام
 

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1933ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1999ء (65–66 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت عراق  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات عبد الالہ بن علی  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ شیخ العمرہ محمد الحبیب کی بیٹی تھی اور ان کی شادی 1953ء میں ولی عہد سے ہوئی۔

14 جولائی 1958ء کو بغداد کے شاہی محل الرحاب پر 14 جولائی کے انقلاب کے دوران میں باغیوں نے حملہ کیا۔ جب محل کے محافظوں نے محسوس کیا کہ ان کی تعداد بہت زیادہ ہے اور یہ کہ شاہی خاندان کا دفاع کرنا ناممکن ہے، تو انھوں نے انھیں باغیوں کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا، جنھوں نے کہا کہ وہ انھیں وزارت دفاع کی تحویل میں لے جائیں گے۔ شاہی خاندان، جس میں بادشاہ، ولی عہد، شہزادی ہیام، شہزادی نفیسہ (ولی عہد کی والدہ)، شہزادی عبادیہ (بادشاہ کی خالہ) کے ساتھ ساتھ شاہی عملے کے کچھ ارکان باورچی خانے کے راستے محل سے نکلے۔ باغی سپاہیوں کی قطار میں سے کچن گارڈن سے گزرتے وقت فوجیوں نے گولیاں چلا دیں۔ بادشاہ کے سر اور گردن پر چوٹیں لگیں، جب کہ ولی عہد، نفیسہ اور عبادیہ کو کمر میں اور شہزادی ہیام کو ٹانگ یا کولہے میں زخم آئے۔ باغیوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ ولی عہد اور وزیر اعظم کو قتل کر دیا جائے، لیکن بادشاہ کے ساتھ کیا کرنا ہے اور خاندان کی خواتین کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔ [1]

قتل عام کے بعد لاشوں کو گاڑیوں میں لے جایا گیا تاکہ وزارت دفاع لے جایا جا سکے۔ بادشاہ کے ساتھ ساتھ شہزادیاں عبادیہ اور ہیام بھی مبینہ طور پر نقل و حمل کے دوران میں زندہ تھیں، لیکن بادشاہ راستے ہی میں مر گیا۔ نقل و حمل کے دوران میں، کاریں رک گئیں اور بادشاہ اور ولی عہد کی لاشیں نکالی گئیں۔ پہلے ان کو پھانسی دی گئی، پھران کو ناپاک کر کے سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ ہیام خاندان کی واحد فرد تھی جو زندہ بچ گئی، لیکن یہ کیسے اور کیوں ہوا یہ واضح نہیں ہے۔ ابتدائی شوٹنگ کے بعد الجھن میں اسے بظاہر اس کے خاندانی قبیلے کے کچھ سپاہیوں نے تحفظ فراہم کیا۔

شہزادی ہیام نے بعد میں اپنے چچا زاد سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہوئے۔ اس کا شوہر الرابعہ قبیلے کا رکن تھا جو عراق کے جنوب کا ایک ممتاز قبیلہ ہے۔ وہ 1980ء کی دہائی میں اردن میں رہنے آئی تھی۔ اس کا انتقال 1999ء میں عمان، اردن میں ہوا۔

حوالہ جات ترمیم

  • گورجی سی بیخور، دلچسپ زندگی اور سنسنی خیز موت: چھ روزہ جنگ سے پہلے اور بعد کے حالات، جی سی بیخور، 1990ء