شیخن (انگریزی: Sheikhan) پاکستان کا ایک آباد مقام جو پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔[1]

ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
بلندی152 میل (499 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

تفصیلات

ترمیم

موضع شیخن چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کا ایک دیہی قصبہ ہے جس کی آبادی تقریباً سات ہزار پر مشتنل ہے۔ شیخن کی مجموعی آبادی 152 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔ یہ جھنگ لالیاں روڈ پر جھنگ اور لالیاں کے تقریباًوسط میں واقع ہے۔ یہاں پرایک پرائمری اسکول کے علاوہ ایک پولیس چوکی بھی موجود ہے۔ آبادی اور مارکیٹ کے لحاز سے یہ جھنگ اور لالیاں کے درمیاں سب سے بڑا اڈا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے یہاں کوئی بھی سرکاری سہولت موجود نہیں۔ یہاں تک کہ یہاں مڈل اسکول بھی موجود نہیں۔ القمر بویئز اینڈ گرلز اسکول یہاں کا مشہور اسکول ہے جو نیم پرائیویٹ ہے یہ تعلیم کی ضرورت کو پورا کرنے کایہاں واحد ااور مستند ادارہ ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sheikhan"