شیخ احمد بن ابو منصور گوپامی

شیخ احمد بن ابو منصور گوپامیفتاویٰ عالمگیری کی مجلس مؤلفین کے حصہ دارتھے
گوپامو کے علمی کے خطے میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی اپنے والد شیخ ابو منصور اورعلامہ شیخ احمد بن ابو سعید حنفی انبیٹھوی المعروف ملا جیون مصنف تفسیرات احمدیہ اور نور الانوار سے علم حاصل کیا
اکابر فقہا حنفیہ میں سے تھے ان کا شمار فقہ ،اصول فقہ اورادبیات عربی کے نامور علما میں ہوتا فتاویٰ عالمگیری کی تدوین میں ان کا ایک روپیہ اور کچھ غلہ وظیفہ مقرر ہوا تھا
شیخ احمد بن ابو منصور نے اپنے شیخ واستاد ملا جیون کے ساتھ حرمین شریفین کا سفر کیا حج کے بعد وہیں فوت ہوئے اور وہیں دفن ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 149 دانش گاہ پنجاب لاہور