شیخ جیون راجپوت
شیخ جیون راجپوت علاقہ نور پور تھل کی عظیم بزرگ شخصیت ہیں
ولادت
ترمیمشیخ جیون راجپوت بمقام علی پور سادات علاقہ شکرگڑھ علی شریف سے جنوب مغرب تقریبا” چالیس میل 1112ھ بمطابق 1699ء اورنگ زیب عالمگیر کے زمانے میں پیدا ہوئے۔ شیخ جیون کے والد میاں عبد الرحیم اور دادا شیخ محمد جمال سلطنت مغلیہ میں معتمد تھے
قوم
ترمیمشیخ جیون کی قوم راجپوت گوت نارو ہے ان کے اجداد میں رائے شیخ کبیر خواجہ بختیار اوشی کاکی قطب الدین کے ہاتھ پر 580 بمطابق 1176ء میں مشرف بہ اسلام ہو کر سلطان التمش کے معتمد وزیر مقرر ہوئے۔
تعلیم
ترمیمآپ نے 18 سال کی عمرمیں علوم دینیہ فارسی، عربی دہلی شریف مکمل کیا۔
ہجرت
ترمیمفسادات کے زمانے میں 1130ھ کے دوران میں شیخ جیون نے حجاز مقدس کے سفر کا ارادہ کیادہلی سے جالندھر پہنچے کچھ عرصہ قیام فرمایا ؛ لیکن نادر شاہ کے حملہ سے چنیوٹ ضلع جھنگ می لالیاں ساہیوال سے دریائے جہلم عبور کر کے نورپورتھل 1145ھ بمطابق 1727ء پہنچے۔آپ نے یہاں مسجد تعمیر کرائی جو مسجد منشیاں والی کے نام سے مشہور ہوئی۔ یہ مسجد نور پور کے مین بازار سے جانب جنوب آج بھی موجودہے۔ آپ نے آخری تیس سال خالص عبادت الہی، وعظ و نصیحت، تبلیغ دین و تربیت اولاد میں صرف کیے۔
وفات
ترمیمشیخ جیون 1210ھ بروز بدھ بوقت اذان فجر بمطابق 27 رمضان المبارک وفات پائی آپ قبرستان نور پور تھل میں دفن ہوئے [1] [2]