شیخ محمد غوث کاکوروی
شیخ محمد غوث کاکوروی فتاویٰ عالمگیری کی مجلس مؤلفین کے حصہ دارتھے
شیخ محمد غوث کاکوروی 1056ھ بمقام کاکوری پیدا ہوئے اور وہاں کی علمی فضا میں پرورش پائی۔
ان کا سلسلہ نسب 26 واسطوں سے حضرت علی المرتضی تک پہنچتا ہے ابتدائی کتابیں شیخ زمان کاکوروی سے پڑھیں اور مطولات کے لیے ابو الواعظ ہرگامیاور شیخ قطب الدین شہید بن عبد الحلیم سہالوی سے رجوع کیا اور کتب حدیث کے لیے شیخ ابو یوسف یعقوب بنانی لاہوری (مصنف وشارح)کی شاگردی اختیار کی بعد میں اورنگزیب سے رابطہ پیدا ہوا فتاوی عالمگیری کی تدوین میں شامل رہے اس کے بعد صوبہ اودھ میں جزیہ وصول کرنے پر متعین رہے اور تعلیم و تدریس سے بھی شغف جاری رہا 62 سال کی عمر میں26 صفر1118ھ میں انتقال ہو اور لکھنؤ میں مدفون ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 149 دانش گاہ پنجاب لاہور