شیخ مختار
شیخ مختار (انگریزی: Sheikh Mukhtar) کے والد کا نام چوہدری اشفاق احمد (جو ریلوے پولیس انسپکٹر تھے اور وہ کراچی، برطانوی ہند اب پاکستان میں پیدا ہوئے) تھا چودھری اشفاق احمد نے جان بوجھ کر تبادلہ دہلی کروا لیا اور وہاں منتقل ہو گئے۔ شیخ مختار 24 دسمبر 1914ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا پولیس یا فوج میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہو، لیکن شیخ مختار تھیٹر میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ اپنے علاقے سے ان کے ایک جاننے والے نے تھیٹر کمپنی میں کام کرنا شروع کیا، چنانچہ شیخ مختار بھی کلکتہ چلے گئے اور اس کمپنی میں شامل ہو گئے۔ [1]
شیخ مختار | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 دسمبر 1914ء دہلی |
وفات | 12 مئی 1980ء (66 سال) کراچی |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
شیخ مختار 6 فٹ اور 2 انچ کے ایک لحیم شحیم انسان تھے۔ انھوں نے بطور اداکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کام کیا۔ اس نے فلم نور جہاں بنائی جس میں ملکہ نورجہاں کے پہلے شوہر شیر افگن خان کا کردار ادا کیا۔ فلم نور جہاں بھارت میں کامیاب نہ ہوئی تو وہ اس کا پرنٹ لے کر پاکستان آ گئے، تاہم پاکستان میں فلم کی رلیز پر مقدمہ ہونے پر وہ ان کی زندگی میں پاکستان میں رلیز نہیں ہوئی۔ ان کی موت کے بعد مقدمے کا فیصلہ ان کے حق میں آنے پر فلم پاکستان میں رلیز ہوئی جو سپر ہٹ رہی۔ ان کی چند مشہور فلموں میں بہن، روٹی اور بھوک شامل ہیں۔ [2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Shiekh Mukhtar"۔ IMDb (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2018
- ↑ "Rang Mahal Ltd.، Bombay"۔ Filmindia۔ 12 (6): 69۔ جون 1946۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2015